?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے نیویورک کے مسلمان منتخب میئر زہران ممدانی کی کامیابی کو امریکہ کی شکست قرار دیا اور ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ ملک کو کمونیسٹی راستے پر دھکیل رہے ہیں۔
روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالد ٹرمپ نے نیویورک میں مسلمان امیدوار زہران ممدانی کی میئر کے انتخابات میں کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کامیابی، امریکی حاکمیت کے لیے ایک شکست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جب "ممدانی” کو ووٹ دیا گیا تو ٹرمپ کے لیے بہت بڑا نقصان تھا
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے نیویورک میں اپنی حاکمیت کا ایک حصہ کھو دیا ہے، لیکن ہم اس مرحلے سے گزر جائیں گے۔
انہوں نے نیویورک کی موجودہ صورتحال کو تباہ کن قرار دیا اور کہا کہ ڈیموکریٹس کی پالیسیاں قیمتوں میں مزید اضافے کا باعث بنیں گی۔
ٹرمپ نے ڈیموکریٹ جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ملک کے سب سے بڑے شہر کی قیادت ایک کمیونسٹ کے ہاتھ میں دی ہے،ہم سوشلزم کے مرحلے سے گزر چکے ہیں اور اب نیویورک ایک کمیونسٹ میئر کے ماتحت ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے مخالفین امریکہ کو کیوبا کی کمیونسٹ حکومت یا وینزویلا کے سوشلسٹ ماڈل” کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ان کے بقول وہ اس قدر انتہا پسند ہو چکے ہیں کہ میامی جلد ہی نیویارک کے کمیونزم سے بھاگنے والوں کے لیے پناہ گاہ بن جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب تک میں وائٹ ہاؤس میں ہوں، امریکہ کسی صورت کمیونسٹ ملک نہیں بنے گا۔
اقتصادی دعوے اور خود ستائی
ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایک بار پھر اقتصادی کامیابیوں کو نمایاں کیا اور کہا کہ امریکہ اس وقت اپنے سنہری دور سے گزر رہا ہے اور دنیا کی سب سے عظیم معیشت رکھتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ایک سال میں معیشت کو 21 ٹریلین ڈالر تک پہنچا دیں گے، جبکہ جو بائیڈن نے چار برس میں صرف ایک ٹریلین ڈالر حاصل کیا۔
ٹرمپ کے مطابق روزگار میں اضافے کے باعث 600 ہزار امریکی امدادی فہرستوں سے نکل چکے ہیں اور مزدوروں کی تنخواہیں 60 سال میں پہلی بار تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
ڈیموکریٹس پر حملے
ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ حکومتی شٹ ڈاؤن کا سبب بن رہے ہیں اور امریکی عوام کو یرغمال بنا رہے ہیں۔
اوباما کے بیان پر ردعمل
باراک اوباما کے اس بیان کے جواب میں کہ ٹرمپ شرپسند ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ میں ملک کو عظمت واپس دلانا چاہتا ہوں، شرارت تم کرتے ہو جو قوم کو تقسیم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی کامیابی پر دنیا بھر میں جشن، پاکستانی شوبز شخصیات کی مبارکباد
جی-20 سے متعلق بیان
ٹرمپ نے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جنوبی افریقہ کو جی 20 کا رکن نہیں ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکہ نے غزہ کی
مارچ
موسم الریاض کیسے ایک قدامت پسند سعودی معاشرے کو تبدیل کر رہا ہے؟
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب اپنے معاشی انحصار کو خام تیل کی فروخت سے
نومبر
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن
اکتوبر
فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کو انتباہ
?️ 6 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی
فروری
مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا عدالتی امور میں مداخلت کا بڑا انکشاف
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس بابر ستار نے عدالتی امور میں مداکلت
مئی
امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کرنے میں شہید سلیمانی کا کردار
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: شہید سلیمانی کا مکتب ان کی شہادت کے ساتھ نہیں
دسمبر
اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ
مئی
فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی
?️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا
مئی