?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے صیہونی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوتے ہوئے بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبارمعاریو نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل کے وزیر جنگ اسرائیل کاتز کی جانب سے سیکورٹی کے معاملے میں بنائی گئی پالیسیوں پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اسرائیلیوں کو اب بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
اخبار نے لکھا کہ جب اسرائیل کی سیکیورٹی کاتز جیسے شخص کے ہاتھوں میں ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ صورتحال کی سنگینی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور اسرائیلی شہریوں کو سخت پریشان ہونے کی ضرورت ہے۔
معاریو نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کو اب خود کو اور اپنے ارد گرد کے حالات کو مزید سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا کیونکہ یہ وقت ان کے لیے نہ صرف خطرے کا گھنٹی ہے بلکہ مستقبل میں مزید مشکلات کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔
اخبار نے یہ بھی ذکر کیا کہ اسرائیلی حکومت کے حالیہ فیصلوں نے فلسطینی مزاحمت کو مزید تقویت دی ہے اور اپنے سابقہ موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے آج صبح نوار غزہ کے نتساریم علاقے سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا۔
یہ پسپائی فلسطینی مزاحمت کے لیے ایک اور بڑی فتح سمجھی جا رہی ہے، جو اسرائیلی افواج کی موجودگی کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی سیکورٹی کمزور
اس پسپائی کو فلسطینیوں کی جانب سے کامیاب مزاحمت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی حکام کے لیے علاقے میں اپنے قبضے کو برقرار رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کو مایوس کرنے میں یمنی محاذ کا موثر کردار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فوجی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر نے میزائل اور ڈرون
جولائی
وزیراعظم کی ترک وزیر خارجہ و دفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہاراطمینان
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ اور
جولائی
مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف مضبوط ہے: عراق
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے
مارچ
سعودی عرب میں کمرشل کمپلیکس میں لگی آگ
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: سعودی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے
مئی
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مسجد الاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے تمام فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ کا
اپریل
آرٹیکل 63 اے نظرثانی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے نظرثانی
اکتوبر
ترکی عدالت نے خاشقچی کا مقدمہ قانونی طور پرسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم دیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی اخبار
اپریل
فلسطین کی حمایت نہ کرنے والے عرب غدار ہیں: اسلامی جہاد
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر سرایا القدس
اکتوبر