یمنی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنا ناممکن ہے؛صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف 

یمنی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنا ناممکن ہے؛صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف 

?️

سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا ہے کہ یمن سے ہونے والے مسلسل میزائل و ڈرون حملوں کا مکمل دفاع ممکن نہیں، اور بن گورین ایئرپورٹ پر حالیہ حملہ اسرائیل کے لیے ایک اسٹریٹجک دھچکا ثابت ہوا۔

صہیونی اخبار معاریو سے وابستہ صہیونی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے کھلے الفاظ میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل، یمن کی مسلح افواج کی جانب سے ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کو مکمل طور پر روکنے سے قاصر ہے۔
سما خبر رساں ادارہ کے مطابق، اشکنازی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران یمن سے اسرائیل کی جانب دسیوں میزائل اور ڈرون فائر کیے جا چکے ہیں اور اب یہ بات بالکل واضح ہو چکی ہے کہ ان تمام حملوں کو روکنا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فضاؤں پر ایک ایسی ‘آہنی دیوار بنانا جو ہر قسم کے میزائل اور ڈرونز کو روک سکے، ایک ناممکن خیال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بن گوریون ایئرپورٹ پر ہونے والا حالیہ حملہ محض ایک علامتی کارروائی نہیں، بلکہ یہ ایک گہرا اسٹریٹجک حملہ تھا جس نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔
یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یمن کی افواج نے تل ابیب کے بین گورین ایئرپورٹ پر ایک کامیاب میزائل حملہ کیا، جس کے بعد تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور اسرائیل کے ہوائی نظام پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا امریکی میڈیا سربرہان کے ساتھ مناظرے کا مطالبہ

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایڈیٹرز اور میڈیا ایگزیکٹوز سے کہا ہے

لاکھوں فلسطینیوں پر بھوک سے موت کا خطرہ 

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ

تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے: حریت کانفرنس

?️ 17 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

شمالی کوریا روس کی حمایت کیوں کرنا چاہتا ہے؟

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم

برطانوی کمپنی  نے الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا

?️ 23 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)برطانوی ایرو انجن کمپنی رولز رائس نے الیکٹرک طیارہ تیار

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار

مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی طرف خلائی سفرکا آغاز

?️ 19 اکتوبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے

سعودی عرب کا یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیاری کا اعلان

?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے