سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس کو مناظرے کے سوالات پہلے سے فراہم کیے گئے تھے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس، نیواڈا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس نے مناظرے کے دوران ایک خاص ڈیوائس استعمال کی تھی، جس کے ذریعے وہ باہر موجود اپنے مشیروں سے رابطے میں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیرس اور ٹرمپ مناظرے کرنے پر متفق
ٹرمپ نے ہیرس کے ایک حالیہ انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہیرس کا انٹرویو بہت برا تھا، وہ بات کرنا ہی نہیں جانتی، شاید اس لیے کہ جب اسے سوالات کے جوابات نہیں ملتے تو وہ بات نہیں کر سکتی۔
سابق امریکی صدر نے ہیرس کی مناظرے کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اسے سوالات پہلے ہی دیے گئے تھے اور یہ بھی سنا ہے کہ اس کے کان میں ایک چھوٹا سا آلہ تھا جس کے ذریعے اسے بتایا جا رہا تھا کہ کیا کرنا ہے۔
ٹرمپ نے ہیرس کے جوابات کو بے ربط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بس بولتی چلی جارہی تھی اور خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ کس بارے میں بات کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہیرس اور ٹرمپ کے انتخابی مناظرے
انہوں نے مزید کہا کہ ہیرس نے انہیں سوئے ہوئے جو بائیڈن کی یاد دلائی۔