?️
سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ نے ایک نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 400000 ریزرو فوجیوں کو متحرک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
الجزیرہ نیوزچینل نے صیہونی چینل 12 کے حوالے سے رپورٹ دی کہ اسرائیلی کابینہ نے آج صبح اپنے اجلاس میں اس منصوبے کی حمایت کی، جس کے تحت یہودی عیدِ فسح (پاس اوور) اور رمضان کے دوران مشروط جنگ بندی اور فوجی متحرکیت دونوں کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اسرائیل نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکاف کے اس فریم ورک سے اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر نصف اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، خواہ وہ زندہ ہوں یا ہلاک۔
لیکن حماس نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ اصل معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جس پر امریکہ اور اسرائیل نے خود دستخط کیے تھے، حماس کا مؤقف ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا عمل صرف اس وقت آگے بڑھ سکتا ہے جب اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گر اسرائیل کو لگا کہ مذاکرات اس کے حق میں نہیں جا رہے تو وہ کسی بھی وقت دوبارہ جنگ شروع کر سکتا ہے۔
اسرائیلی اور امریکی ذرائع کے مطابق، اس وقت 59 اسرائیلی قیدی حماس کے پاس موجود ہیں، جن میں سے 22 زندہ جبکہ 37 ہلاک ہو چکے ہیں۔
عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب، قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے سے پیچھے ہٹ چکا ہے اور امریکی ایلچی وٹکاف کی تجویز کو اختیار کر رہا ہے، جس کے تحت صرف جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی جا رہی ہے، نہ کہ مستقل حل کی طرف پیش رفت۔
نیتن یاہو حکومت کا یہ نیا جنگی اقدام ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل مکمل جنگ بندی کے بجائے اپنی فوجی طاقت بڑھانے اور جنگ کو طول دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چین کے صدر کے دورہ روس پر امریکہ کا ردعمل
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کے روز اعلان کیا
مارچ
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے: اقوام متحدہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور نے خبردار
جولائی
بیروت پیجرز دھماکے کیوں ہوئے؛وال اسٹریٹ جنرل کا دعوی
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت کے
ستمبر
چیانوِن، امریکہ کے چیٹ جی پی ٹی کا نیا چینی حریف
?️ 17 نومبر 2025 چیانوِن، امریکہ کے چیٹ جی پی ٹی کا نیا چینی حریف
نومبر
آئزن کوٹ: اسرائیل کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں نیتن یاہو کا بڑا کردار ہے
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: گاڈی آئزن کوٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین
دسمبر
قاہرہ میں روسی سفارت خانے پر تل ابیب کی جانب سے بے مثال تنقید
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کی جنگ کے بعد ماسکو اور تل ابیب
اگست
روسی میڈیا پر امریکی پابندیوں پر روس کا ردعمل
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: روس وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج ایک بیان میں
ستمبر
ہماری قوم کو ڈراموں میں تشدد اور مظلوم لڑکیاں دیکھنے کا نشہ ہوگیا ہے، اداکار محمد احمد
?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد کہتے ہیں کہ
جون