?️
سچ خبریں:جامعہ الازہر مصر نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو وحشیانہ اقدام اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ حرکت پورے خطے کو مزید جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مصر کی معروف دینی و علمی درسگاہ جامعہ الازہر نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کی ایران پر حالیہ جارحانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جامعہ نے اس حملے کو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا بلکہ اسے صیہونی حکومت کی بڑھتی ہوئی وحشی گری اور غیر انسانی روش کی علامت بھی کہا۔
رپورٹ کے مطابق، الازہر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل کا ایران کی خودمختار سرزمین پر حملہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو خطے میں مزید تناؤ، تشدد اور عدم استحکام کو جنم دے سکتی ہے۔
جامعہ الازہر نے اس موقع پر عالمی برادری، اقوام متحدہ، اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے ان غیرقانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کا فوری نوٹس لیں اور خطے کو ایک نئی جنگ کی آگ میں جھونکے جانے سے بچائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ س طرح کے تجاوزات نہ صرف ایک آزاد ملک کی خودمختاری پر حملہ ہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔”
جامعہ الازہر نے اسرائیل کے اس اقدام کو غاصب و متجاوز حکومت کی فطری روش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کاروائیاں ایک سازش کے تحت خطے کو مسلسل کشیدگی میں مبتلا رکھنے کی کوشش ہیں۔
الازہر نے آخر میں تمام مسلمان ممالک، عرب لیگ، اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سے بھی اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر اس جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں
جولائی
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے پاکستان کو بچا لیا
?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی حکومت مین شروع کیے گئے
مئی
بحیرہ اسود سے یوکرین کے ٹھکانوں پر روس نے کیلیبر میزائل داغے
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: میڈیا نے پیر کے روز بحیرہ اسود سے یوکرین
ستمبر
یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت پر خطے میں امن برقرار رکھنے، بات چیت آگے بڑھانے پر زور
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ خارجہ امور یورپی یونین کاجا کلاس نے
مئی
وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کے سیاسی فیصلوں کی توثیق کر دی
?️ 17 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ کے
دسمبر
مراکشی لڑکے ریان اور یمنی بچوں کی کہانی
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: مراکش سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ لڑکے ریان نے
فروری
پاکستان نے کورونا کا بہادری سے مقابلہ کیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم کی عدالت میں پیشی سمیت انتخابی اصلاحات و
نومبر