🗓️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کی طاقت کے سامنے بے بس ہوگئی اور مقبوضہ بیت المقدس میں کئی روز سے جاری مظاہروں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے باب دمشق کو نمازیوں کے لیئے کھولنے پر مجبور ہوگئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکام نے رمضان کے آغاز ہی سے شہر قدیم کے باب دمشق پر چوکیاں قائم کرکے وہاں برسوں سے جاری افطار اور عبادات کے سلسلے کو بند کردیا تھا، جس سے فلسطینی مظاہرین سخت مشتعل تھے۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذہبی رہنماؤں اور سیاست دانوں سے مشورے کے بعد رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، اعلان کے فوری بعد سیکڑوں فلسطینیوں نے جشن منایا اور ریلیاں نکالیں، اس دوران اسرائیلی پولیس اہلکار وہاں تعینات رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینی نوجوان ساری رکاوٹیں عبور کرکے مقبوضہ بیت المقدس قدیم میں داخل ہوگئے تھے اور اسرائیلی فوج کے ساتھ نوجوانوں کی جھڑپیں بھی ہوئیں، تاہم انہوں نے بہادری کے ساتھ راستے کو صاف کردیا، جس کے بعد سینکڑوں فلسطینیوں نے نماز فجر ادا کی اور آزاد فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی بحالی کے لیے نعرے بازی بھی کی۔
دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف جنرل افیف کوشاوی نے غزہ کی سرحد پر پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بعد فوج کو جنگ کی تیاری کے احکامات دے دیئے ہیں، جنرل کوشاوی نے فوج کی کئی یونٹوں کو ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم غزہ میں کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اس کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں، اس سلسلے میں غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال کے بعد صہیونی فوجی قیادت کا اہم ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت آرمی چیف جنرل کوشاوی نے کی۔
اجلاس میں وائس چیئرمین چیف آف اسٹاف ایال امیر، سدرن کمانڈ کے کمانڈر العاز تولیدانو، داخلی محاذ کے سربراہ اوری گورڈین، آپریشنل چیف اہارون حلیوا،انٹیلی جن چیف تامیر ہیمان اور دیگر فوجی رہنمائوں نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
عراق میں ترکی کی موجودگی کے حیرت انگیز اعداد و شمار
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق ترکی نے اپنے اہداف کے حصول کے
اپریل
امریکی پولیس نے ایک اور بے گناہ شہری کو گھٹنوں کے نیچے دبا کر ہلاک کردیا
🗓️ 30 اپریل 2021کیلی فورنیا (سچ خبریں) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس افسروں
اپریل
یمن کے صعدہ پر سعودی توپ خانے کا حملہ
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی
دسمبر
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بارے میں فگارو اخبار کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے: حزب اللہ
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے میڈیا ریلیشنز یونٹ نے ایک بیان
دسمبر
فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے کون ہیں؟اداکارہ کبری خان کی زبانی
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر بات
جون
گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ
🗓️ 17 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں
دسمبر
دبئی کے فیوچر آف دا میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا
🗓️ 23 فروری 2022دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن
فروری
ایٹمی معاہدے کا دار و مدار امریکی نیک نیتی پر ہے:ایران
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی جانب
ستمبر