?️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس سے الجزیرہ ٹی وی چینل کی نامہ نگار کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران قطرسے نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل کی نامہ نگار جیفرا البدیری کو حراست میں لے لیا ہے۔ البدیری کی گرفتاری گذشتہ شام بیت میں ایک کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔
الجزیرہ کی نامہ نگار کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات کی کوریج کررہی تھیں۔
درایں اثنا فلسطینی وزارت اطلاعات ونشریات نے اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی بوکھلاہٹ اور جرائم پر پردہ ڈالنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔
فلسطینی وزارت اطلاعات کے ایک عہدیدار سلامہ معروف نے جیفرا البدیری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق کے لیے اٹھنے والی آوازوں اور ذرائع ابلاغ کو دبانے کی پرانی اور موجودہ پالیسی کا تسلسل قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ جرائم اور مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے عالمی صحافتی اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی غیرملکی نامہ نگار کو بے رحمی کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے، اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے آئے روز فلسطینی اور دوسرے ملکوں کے صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کیلئے راہ ہموار ہوگئی
?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے
اکتوبر
امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل کا اظہار
?️ 24 جون 2021کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیراعظم عمران
جون
وزارت خزانہ کی مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی
مئی
کیا حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے؟صہیونی ذرائع ابلاغ کا دعوی
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی
جون
کراچی کے تھانوں کی 85 گاڑیاں ضبط، ایک ماہ سے پیٹرول بند
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات کے باعث
اکتوبر
پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت جنوبی پنجاب کے 22 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر
اگست
فیس بک معاشرےکو خراب کررہا ہے
?️ 11 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) فیس بک کیلیفورنیا میں واقع ایک آن لائن امریکی
نومبر