سچ خبریں:غزہ کے طبی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں کم از کم 19 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے ایک اور جرم کے طور پر غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں کمال عدوان ہسپتال کے قریب بارودی مواد سے بھرے ہوئے ڈرم رکھ کر انہیں دھماکے سے اڑا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم
غزہ شہر کے الدرج محلے میں فلسطینی گھروں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی
صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکز میں واقع فلسطین چوک میں ایک رہائشی عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ملبے سے 8 شہید افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔