غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

?️

غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد فلسینیوں کو گرفتار کریا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقامپر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، ان کی شناخت عمرو جبران قادوسم اسامہ محمد قعدان اور احمد شفیق قادوس کے ناموں سے کی گئی ہے۔

قابض فوج نے تلاشی کے دوران ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی اور گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کےدوران 63 سالہ حماس رہنما الشیخ رزق الرجوب کو حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں قابض فوج نے 19 سالہ محمد غسان منصور اور 19 سالہ احمد ایاد السعدی کو صباح الخیر کے مقام سے حراست میں لیا، بیت لحم میں تلاشی کے دوران 42 سالہ رائد ابراہیم عبیات کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب قابض صہیونی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں مقامی پلاننگ وڈویلپمنٹ کمیٹی کے ذریعے یہودی آباد کاروں کے لیے 2540 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

عبرانی اخبار’ہارٹز’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے منظور کردہ نئے گھروں میں سے 540 ابو غنیم کالونی کے باہر جبکہ 2000 مکانات گیوات ھمٹوز کالونی میں بیت صفافا کے مقام پر تعمیر کیے جائیں گے۔

بیت صفافا میں یہودی آبادکاری کے منصوبے میں مستقبل میں کسی سیاسی حل کی صورت میں القدس کی تقسیم میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی بلدیہ نے کہا تھا کہ وہ القدس میں بسگات زئیو کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے 930 گھروں کی تعمیر پر جلد کام شروع کرے گی۔

تعمیراتی منصوبے کے تحت اسرائیلی بلدیہ نے بسغازئیو، رمات شلومو، گیلو، گیوات ھمٹوس اور دوسری کالونیوں میں تعمیرات شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارتی ایئرلائن کی اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں ایک ماہ کی توسیع

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی میزائل حملوں کے بعد بھارتی ایئرلائن سمیت یورپی فضائی

صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں 2 فلسطینی

شمالی غزہ کی تصاویر کیا کہہ رہی ہیں؟ سابق صیہونی انتہاپسند وزیر کی زبانی

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے شمالی غزہ

یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آرہی ہے۔ عظمی بخاری

?️ 6 جولائی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے

دوسروں کی خوشی کی خاطر خود کو تبدیل نہیں کر سکتی: ہانیہ عامر

?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا

آج ہم اپنی آئینی تاریخ کےدوراہے پر کھڑےہیں، عمران خان

?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

2024 میں ترکی کے کارنامے؟

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:2023 میں ترکی کے لوگ مشکل حالات سے گزرے کیونکہ مہنگائی

چینی ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائینو فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے