اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا

اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی تحقیقات کی منظوری دی ہے جس کے بعد اسرائیل شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر وحشیانہ بمباری اور ان کے قتل عام کو قانونی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد کی منظوری کو صیہونی وزیر اعظم نے شرمناک قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ غزہ پٹی پر حملہ اور فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام قانونی تھا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعے کو ٹوئٹ کرکے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو شرمناک قرار دیا اور دعوی کیا کہ اس سے صرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کے لئے حوصلہ ملے گا۔

نیتن یاہو کے ٹوئٹ کیا کہ آج کا شرمناک فیصلہ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل مخالف جنون کی ایک اور مثال ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ ایک بار پھر کونسل میں غیر اخلاقی اکثریت نے ایک دہشت گرد گروہ کو نظر انداز کیا۔

در ایں اثنا اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے اغوا اور ان پر تشدد کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہارورڈ کے طلبہ کی نظر میں طوفان الاقصی کا ذمہ دار کون ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: مغربی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ہارورڈ یونیورسٹی

غزہ جنگ کے بجٹ کی تفصیلات

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کی

بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے:  وزیر خارجہ

?️ 27 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت

صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی

امریکہ کا غیر فعال ردعمل

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس اور وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے

یوکرینی صدر کو برخاست کیے جانے کا امکان

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کے

مغربی کنارے میں 7000 سے زائد نئے صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ

اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے