🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے کہ اسرائیل گزشتہ دو ماہ سے غزہ میں خوراک اور دوا کے داخلے کو روک رہا ہے جبکہ قتل عام اور بدبختی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل قریب دو ماہ سے غزہ میں خوراک اور دوا کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور وہاں قتل عام اور بدبختی کا کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
گوٹرش نے اپنی تقریر میں کہا ک غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ امداد بنیادی انسانی حق ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
گوٹرش نے خبردار کیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کا تصور نابودی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ نہ صرف غیر مسلح شہریوں کا تحفظ کرے، بلکہ امدادی منصوبوں کو قبول کرے اور ان میں سہولت فراہم کرے،ان کے مطابق اسرائیل دو ماہ سے غذائی اجناس اور ادویات کی رسائی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے،مغربی کنارے میں آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیاں اب بھی تشویش ناک حد تک جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:غزہ میں نسل کشی، روم میں انسانیت کی تدفین
گوٹرش نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ خاموشی، رضامندی یا عملی اقدام میں سے ایک راستہ چنیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔ اگر دو ریاستی حل کا تصور ختم ہو گیا، تو خطے میں پائیدار امن کا خواب بھی بکھر جائے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب حزب اللہ کی رضوان یونٹ
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ میں حزب اللہ کی رضوان
جنوری
عدالتی اصلاحات بل:حکومت نے درخواستوں کیخلاف 8 صفحات کا جواب جمع کرا دیا
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس،وفاقی
مئی
اربیل ہوائی اڈے پر اڑنے والےکسی بھی ڈرون کو تباہ کر دیں گے: امریکی اتحاد
🗓️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:اربیل ہوائی اڈے پر امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد
ستمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی پالیمانی انتخابات کے ایک اور مرحلے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں
🗓️ 24 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت
مئی
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کا موقف
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما اور
جولائی
امریکیوں کی زندگی کے انتظام میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی
🗓️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: رویٹرز کے تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
مارچ
لاپتا افراد کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ میں پیش
🗓️ 30 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں وزیر اعلیٰ
ستمبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کے مظاہرے
🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے مغربی
مارچ