?️
سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے دوران عراق کی فضائی حدود کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کے دوران عراقی فضائی حدود کا غیرقانونی استعمال کیا، جسے انہوں نے عراق کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے ایران پر حملوں کی متعدد کارروائیوں میں عراق کی فضائی حدود کو عبور کیا، جس پر عراقی حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے۔
السوڈانی نے واضح کیا کہ ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس خلاف ورزی کے خلاف رسمی شکایت درج کرائی ہے۔ یہ اقدام عراق کی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق ایک متوازن سفارت کاری کی پالیسی پر کاربند ہے اور خطے کے اپنے دوست ممالک کو پیغام دیا ہے کہ عراقی حاکمیت کوئی سودے بازی کا موضوع نہیں۔
السوڈانی نے اسرائیلی اور امریکی حکام کی اشتعال انگیز بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو گرانے کی کوششیں پورے خطے کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے زور دیا کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں توسیع ہوتی تو یہ عراق کی سلامتی، استحکام، اور تیل کی برآمدات کو بھی متاثر کر سکتا تھا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مرجعیتِ اعلیٰ نجف اشرف نے جنگ کے تسلسل کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے عراق کو جنگ سے دور رکھنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی کی حمایت کی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 30 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف
اپریل
عورتوں کے اغوا سے لے کر علویوں کے قتل عام تک؛ شام کے نئے فوجی کون ہیں؟
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: دمشق میں اقتدار میں آنے کے بعد سے، حیات تحریر
جون
کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ
نومبر
ترکی کے جہاز کو بحر اسود میں بم سے نشانہ بنایا گیا
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: اینٹی وی نے آج رپورٹ کیا کہ اوڈیسا سے رومانیہ
فروری
حزبالله کا میڈیا کی جعلی خبروں کے بارے میں رد عمل
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حالیہ
اپریل
روس نے طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 13 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکا اور طالبان کے مابین ہونے
مارچ
شاعر احمد فرہاد کے خلاف آزاد کشمیر میں درج ایف آئی آر سامنے آگئی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کے خلاف تھانہ دھیر کوٹ
مئی
بھارت کشمیریوں کو معذور بنانے کے لئے منظم طریقے سے تشدد کا استعمال کر رہا ہے
?️ 3 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی
دسمبر