?️
غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کی شاندار جیت پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم نے یہ ثابت کردیا کہ قبلہ اول کی حفاظت کے لیئے ہم کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کل جمعہ کے روز ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ آج فلسطینی قوم کی قابض اور غاصب دشمن پر فتح کا دن ہے، 11 روز تک جاری رہنے والی لڑائی کو ہم نے معرکہ القدس کا نام دیا، آج ہم فتح مند اور دشمن شرمناک شکست سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دل خوشی سے سرشار ہیں، آج پوری مسلم دنیا، فلسطینی قوم اور دنیا کے زندہ ضمیر لوگ خوش ہیں، دنیا فلسطینی قوم کی بہادری کی پیروی کررہی ہے، فلسطینی قوم نے جس بہادری اور ثابت قدمی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا ہے اس نے پوری فلسطینی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی قیادت کو القدس کی فتح اور مسریٰ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع کی توفیق بخشی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اس عظیم فتح اور کامیابی پر اللہ کی حمد وثنا بیان کرتے ہیں۔ اس وقت فلسطینی قوم، مسلم امہ ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، القدس اور الاقصیٰ کی آزادی کا مرحلہ بھی ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کےعوام نے القدس، الاقصیٰ اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے قابض اسرائیلی ریاست کا مقابلہ کرتے ہوئے پوری مسلم امہ کی طرف سے قربانی پیش کی ہے۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کے محاذ پر قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو فتح پرمبارک باد پیش کی۔
اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی قیادت کی استقامت اور ثابت قدمی کا امتحان لیا ہے جس میں فلسطینی قوم سرخرو نکلی ہے، اسرائیلی دشمن کوایک بار پھر اندازہ ہوگیا ہے کہ غزہ کی پٹی دشمن کے لیے تر نوالہ نہیں بن سکتی، فلسطینی قیادت نے معرکہ القدس میں دشمن کے زیرتسلط آخری شہروں کو بھی نشانہ بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک اور دفاعی صلاحیت پہلے کی نسبت بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے اسلامی جہاد اور حماس کے شہید ہونے والے کمانڈروں باسم عیسیٰ او ڈاکٹر جمال الزبدہ کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی قوم پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی قوم کا ساتھ دینے پر مسلم امہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے عالمی برادری، مسلم ممالک اور عرب ممال پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاس کے ہاتھوں ہونے والی تباہ کاری کے بعد تعمیر نو کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
ترسیلات زر 10.8 فیصد کمی کے بعد 17.9 ارب ڈالر رہ گئیں
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی
مارچ
ہم تباہ ہو رہے ہیں؛صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:جوبائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی منسوخی ان سیاسی مسائل
جون
کیا حماس اسرائیل کو شکست دے دے گی؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا
مارچ
ترکی کی جارحیت کے خلاف عراقی عوام میں شدید غم و غصہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:عراق میں ترکی کے مسلسل فوجی حملوں کے خلاف عراقی عوام
جنوری
ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی
مارچ
ترک سیاست دان کی روس سے منہ موڑنے پر اردگان پر کڑی تنقید
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر
جولائی
عمان کے مفتی اعظم کا فرانسیسی صدر سے طنزیہ سوال
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس کے صدر نے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا
جولائی
حج کے دوران سڑکوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سعودی عرب کی نئی ٹیکنک
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سڑکوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مقدس مقامات پر
جون