سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے امکانات پر امید کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے اپنی امیدوں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بائیڈن کے دور میں غزہ میں جنگ بندی ہو سکے گی؟وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
نیتن یاہو نے کہ ہم غزہ میں صہیونی قیدیوں کو حماس سے آزاد کرانے اور جنگ بندی کے قیام کے لیے حالات میں بہتری دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی چینل 14 کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ جنگ بندی کے امکانات کے بارے میں سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں حالات میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اب صورت حال بہتر ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: قطر کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی ثالثی سے دستبرداری کا اعلان
نیتن یاہو کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر جو بائیڈن نے 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی کوششوں کا اعلان کیا ہے۔ قطر، مصر، ترکی اور امریکہ اس ممکنہ امن معاہدے کے ثالثین میں شامل ہیں، جبکہ اس سے پہلے کی تمام کوشیں ناکام ہو چکی ہیں۔