🗓️
سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے نائب سرغنہ اور اس کے بیرون ملک آپریشنز کے ذمہ دار کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا کہ داعش کے دوسرے اہم رہنما، جو عراق اور شام میں تنظیم کا گورنر تصور کیا جاتا تھا، کو ایک کامیاب آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کامیابیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، اس کارروائی میں عراق کی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے مشترکہ آپریشنل کمانڈ اور بین الاقوامی اتحادی افواج کے تعاون سے حصہ لیا اور داعش کے سینئر رہنما عبداللہ مکی مصلح الرفیعی عرف ابو خدیجہ کو ہلاک کر دیا۔
عراقی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ابو خدیجہ کو نہ صرف عراق بلکہ دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گردوں میں شمار کیا جاتا تھا، اس کی ہلاکت کو عراق اور اس کے عوام کے لیے ایک بڑی سکیورٹی کامیابی قرار دیتے ہوئے، انہوں نے اس کامیابی کو امن کے متلاشی تمام اقوام کے لیے بھی خوش آئند قرار دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
دو امریکی سینیٹرز کا بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
🗓️ 27 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے دو سینیٹرز جمعرات کے روزاس ملک کے
اگست
کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا:اسپیکر قومی اسمبلی
🗓️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی
جون
آئی ایم ایف سے قسط کی ادائیگی کے لیے حکومت کی امریکا سے مددکی درخواست
🗓️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا
جون
ہیرس یا مشیل؛ کون سی خاتون الیکشن میں بائیڈن کی جگہ لے گی؟
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلی بحث میں، ریاستہائے متحدہ کے
جولائی
پاکستانی ڈپٹی اسپیکر کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
🗓️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم
فروری
چینی صدر نے میکرون کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی
🗓️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو اپنے فرانسیسی
اپریل
لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی منصوبے کے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی منصوبے کو غیر
جنوری
کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما
🗓️ 22 فروری 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
فروری