ایرانی ڈرون سستے مگر خوفناک ہیں؛ٹرمپ کا اعتراف 

ایرانی ڈرون سستے مگر خوفناک ہیں؛ٹرمپ کا اعتراف 

🗓️

سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ڈرونز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تیز، مہلک اور خوفناک قرار دیا، کہا کہ امریکی ڈرونز کی قیمت ایرانی ڈرونز سے کئی گنا زیادہ ہے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ڈرونز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تیز، مہلک اور خوفناک قرار دیا ہے۔
قطر کے دورے کے دوران ایک نشست میں امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ڈرونز نہ صرف سستے بلکہ بہترین کارکردگی کے حامل بھی ہیں۔
ٹرمپ نے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک امریکی کمپنی سے بڑی تعداد میں ڈرونز بنانے کی درخواست کی۔
ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے کمپنی سے 35 سے 40 ہزار ڈالر کے ڈرونز کی طلب کی تھی لیکن دو ہفتے بعد کمپنی نے ایک ڈرون پیش کیا جس کی قیمت 41 ملین ڈالر تھی۔
 ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب ایسا مہنگا ڈرون نہیں بلکہ سستا، تیز اور مؤثر ڈرون تھا جیسا کہ ایران بناتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ڈرونز نہ صرف تیز رفتار ہیں بلکہ ان کی مہلک کارکردگی بھی حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھی ایسے کم قیمت اور مؤثر ڈرونز بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

411 دن کی صہیونی جارحیت؛86 فیصد غزہ تباہ

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ کے حکومتی اطلاعاتی مرکز نے صہیونی ریاست کی 411 دن

سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی

🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ

اسرائیل بحران کا شکار کیسے ہوا؟

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت ایک شدید بحران سے دوچار ہے، ایک ایسا بحران

آیت اللہ خامنہ ای کی ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی شرط

🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:رہبر انقلاب کے ٹویٹر پیج پر آخری بات کے نام سے

پاکستان نے کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا

🗓️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان نے پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی

عوام مالی منافع کا لالچ دینے والی فراڈ اسکیموں سے خود کو بچائیں، ایس ای سی پی

🗓️ 8 فروری 2025اسلام ٓآباد: (سچ خبریں) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای

ٹرمپ نے 2024 کے امریکی انتخابات میں نکی ہیلی کی امیدواری کا خیرمقدم کیا

🗓️ 16 فروری 2023سچ خبریں:ہیلی کو اپنے سابقہ وعدوں پر قائم نہیں رہنا چاہیے جو

ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات بحال

🗓️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فیڈرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے