?️
سچ خبریں:امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ عمان میں مجوزہ جوہری مذاکرات کو اسرائیل کے حملے کے لیے سفارتی فریب کے طور پر استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے جاری تھی اور واشنگٹن اس سے باخبر تھا،امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ عمان میں ہونے والے سفارتی مذاکرات کو درحقیقت اسرائیل کے حملے کے لیے ایک فریب اور پردہ پوشی کے طور پر استعمال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب امریکہ اور ایران کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کی بات ہو رہی تھی، جن کا نیا دور عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونا تھا، درحقیقت یہ تمام عمل ایک سفارتی فریب تھا تاکہ ایران کو غافلگیر کیا جا سکے۔
اخبار کے مطابق، ان مذاکرات کی آڑ میں اسرائیل نے ایران پر حملے کی تیاری مکمل کی، اور یہ حملے اس وقت کیے گئے جب امریکہ بظاہر ایران سے سفارتی رابطے میں مصروف تھا،رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ،اسرائیل کے حالیہ حملے نہ صرف خطے میں کشیدگی کو نئی بلندیوں پر لے گئے بلکہ ایران اور اس کے اتحادیوں، خصوصاً روس، کی جانب سے شدید ردعمل کو بھی جنم دیا۔
مزید بتایا گیا کہ ذرائع کے مطابق، اسرائیلی حکام نے مہینوں پہلے ان حملوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی اور امریکہ ان تمام تیاریوں سے بخوبی واقف تھا،باوجود اس کے کہ واشنگٹن کو اسرائیلی منصوبے کی مکمل اطلاع تھی، اس نے سفارتی کوششوں کا تاثر قائم رکھا تاکہ ایران کسی ممکنہ حملے کے لیے تیار نہ ہو،یہ انکشافات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی اپنے عروج پر ہے اور ایران نے بھی اپنے جوابی اقدام کا عندیہ دیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
غزہ میں تابعین اسکول پر بمباری پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کے باشندوں کے
اگست
غزہ میں حماس کی کمین گاہیں؛ قابضین کے خلاف مجاہدین کی حکمت عملی
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:18 ماہ کی صہیونی جارحیت اور 100 ہزار ٹن بمباری
مئی
کب تک فلسطینی بچوں کے خون میں نہاتے رہیں گے؟ نیتن یاہو کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
نومبر
اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام
?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن
جنوری
سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 170 افراد گرفتار
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے ادارے نزاہہ
دسمبر
فیس بک میسنجر کی جانب سے منفرد فیچر متعارف
?️ 17 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) فیس بک میسنجر کی جانب سے صارفین کی سہولت
اگست
بشار الاسد کی آج شام کی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد آج اس ملک کی پارلیمنٹ میں
جولائی
راہداریوں کی جنگ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم
ستمبر