?️
سچ خبریں:سابق صیہونی وزیرِاعظم ایہود اولمرت نے ایران کے میزائل حملوں سے ہونے والے شدید نقصانات کا اعتراف کیا ہے اور نتین یاہو کو برطرف کرنے کی مہم کا اعلان کیا ہے، انہوں نے جنگ غزہ کو غیرقانونی اور مجرمانہ قرار دیا اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔
سابق صیہونی وزیرِاعظم ایہود اولمرت نے ایران کی میزائل طاقت اور غزہ میں جاری جنگ کے تباہ کن اثرات پر بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم بنیامین نتین یاہو کی برطرفیکا مطالبہ کیا ہے۔
اولمرت نے الجزیرہ چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ میں قید فوجیوں کو واپس لایا جائے، اور ایک غیر حماس مشترکہ حکومت غزہ کے لیے قائم کی جائے، اسرائیلی سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ جنگ ختم کرانے کے لیے نتین یاہو پر دباؤ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ نتین یاہو جلد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کریں گے،کیونکہ موجودہ حالات میں ان کا سیاسی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ان کے بقول سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر انتخابات ہوئے تو اپوزیشن کے جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
ایہود اولمرت نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹرمپ، نتین یاہو پر دباؤ ڈالیں کہ وہ جنگ غزہ کو ختم کریں۔ میں ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ نتین یاہو سے کہیں، اب بہت ہو چکا! بیشتر اسرائیلی اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نتین یاہو کو برکنار کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ غزہ، اسرائیل کا حصہ نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جنگ غیر ضروری، بلا جواز، غیر قانونی اور ایک مجرمانہ عملہے۔
مزید برآں، اولمرت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی شہروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے،ایران اسرائیل کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی نہیں چاہتا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے ساتھ ایجنسیز کے سلوک اور ملکی حالات کے بارے میں عمر ایوب کا بیان
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا
جولائی
جنرل باجوہ کے کہنے پر اپنی ’حکومتیں‘ گرائیں، عمران خان
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل
عراق شام سرحد پر مزاحمتی تحریک پر امریکی حملے کے بارے میں امریکی پارلیمنٹ کا بیان
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہاتھوں مزاحمتی تحریک
جون
یورپی یونین کے کن ممالک نے اب تک فلسطین کو تسلیم کیا ہے؟
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو
مئی
گارڈین کو نیتن یاہو کا کارٹون بنانے پر نوکری سے نکالا
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار گارجین کے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کو صیہونی حکومت کے
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ
نومبر
یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی
?️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے
اگست
طالبان نے کابل کے بش بازار کا نام بدل کر مجاہدین رکھا
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان کے
اکتوبر