?️
پنجاب (سچ خبریں) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد مسلم دشمن انتہاپسند جماعت بی جے پی میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کیا، جس پر شدت پسند اور ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی شدید برہم ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب کی کل آبادی پونے تین کروڑ ہے اور وہاں مسلمان 2 فیصد سے بھی کم ہیں، تاہم سرحدپر واقع مالیر کوٹلہ واحد ایسا علاقہ ہے، جہاں مسلمانوں کی آبادی 70 فیصد سے زیادہ ہے۔
ریاستی وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے عید کے موقع پر مالیر کوٹلہ کو ریاست کا ایک نیا ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں 23 اضلاع ہو گئے ہیں۔
تقسیم ہند سے قبل مالیر کوٹلہ مسلمان نوابوں کی ایک ریاست تھی اور اسے ضلع کا درجہ دینے کا ایک مطالبہ بہت دیرینہ تھا، جسے اب تسلیم کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی امرندر سنگھ نے کہاکہ عید کے مبارک موقع پر حکومت کی جانب سے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع قرار دینے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، ریاست کا یہ تئیسواں ضلع تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
دوسری جانب سخت گیر ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے اسے تفرقہ بازی قرار دیتے ہوئے کانگریس پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ مذہب اور عقائد کی بنیاد پر کوئی بھی تفریق بھارت کے آئین کی روح کے منافی ہے، مالیر کوٹلہ کی تشکیل کانگریس کی فرقہ پرست سیاست کی عکاس ہے۔
ادھر بی جے پی کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی پنجاب حکومت کے فیصلے کو فرقہ پرستی پر مبنی قرار دیا ہے، جواب میں امرندر سنگھ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو پنجاب کے بارے میں کچھ نہیں معلوم اور انہیں ریاست کے معاملات سے بالکل الگ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب اترپردیش سے کہیں بہتر ہے، جہاں بی جے پی کی فرقہ پرست اور تباہ کن حکومت 4 برس سے مذہبی اختلافات کو فروغ دینے کا کام کرتی رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی
مئی
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم
اپریل
مہنگائی کے مختلف اسباب ہیں کچھ تو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں، شبلی فراز
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر
مارچ
غزہ کی عوام کو صیہونیوں کے ہاتھوں ہونے والا مالی نقصان
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وجہ سے ہونے والے
دسمبر
صیہونی دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب:امریکی عہدیدار کا اعتراف
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب
جون
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے قبل سخت پابندیاں عائد
?️ 19 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری
جنوری
برطانیہ کے کوویشیلڈ ویکسین کو قبول نہ کرنے کی وجہ سے ہندوستانی عوام برہم
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: وا ٹوڈی کے مطابق ہندوستان نے یہ بھی نوٹ کیا کہ
ستمبر
عراقی فوج کی داعش کے خلاف کاروائی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی تازہ کارروائی
جنوری