?️
جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ کاروائی اور دہشت گردی جاری ہے جس کے پیش نظر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکرنے اپنے دستخط سے جاری اعلامیے میں کہا کہ اقوام متحدہ میں الجیریا کے مستقل نمائندے عبدو عبارے کی جانب سے 17 مئی کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب گروپ میں الجیریا کے رکن کی حیثیت سے لکھا گیا خط موصول ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عبدو عبارے نے درخواست کی کہ ایجنڈا ایٹم 37 کے تحت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال اور 38 کے تحت فلسطین کے مسئلے پر بات کی جائے۔
جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ اس حوالے سے میں نے جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات 20 مئی 2021 کو صبح 10 بجے جنرل اسمبلی ہال اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں طلب کیا ہے جہاں 75 ویں سیشن کے دوران ایجنڈا ایٹم 37 اور 38 کے تحت مشترکہ مباحثہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ ‘تمام اراکین کا اجلاس اوپن ہوگا اور اقوام متحدہ کے ویب ٹی وی سے براہ راست نشر کیا جائے گا’۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے خطاب میں کہا تھا کہ او آئی سی اور سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ترکی کے وزیرخارجہ کے ساتھ ہوئے رابطے میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج او آئی سی کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے رابطہ کریں گے اور وفد کی صورت میں ان کے سامنے پیش ہوں گے اور مطالبہ کریں گے کہ ہم امہ اور دیگر مسلمان ممالک کی آواز ہیں اور فی الفور جنرل اسمبلی کا اجلاس بلا لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے فیصلوں پر ویٹو کیا جاسکتا ہے لیکن جنرل اسمبلی میں کوئی ویٹو نہیں کرسکتا، وہاں لوگ کھل کر مؤقف پیش کرتے ہیں اور ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس بلا لیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اجلاس کے بعد میں ترکی جا رہا ہوں، جہاں فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ آرہے ہیں اور سلامتی کونسل اور او آئی سی کے اجلاس پر تبادلہ خیال کرکے نیویارک جانے کا فیصلہ کیا ہے اور نیویارک جا کر پاکستان کی آواز بنیں گے۔
قومی اسمبلی میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ ‘یہ ایوان اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم پر گہرے تشویش کا اظہار کرتا ہے’۔
متفقہ قرار داد میں واضح کیا کہ اسرائیل کی طرف سے منظم اور ادارہ جاتی مظالم اور فلسطین کے عوام کو محکوم بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ فلسطین کے عوام کی املاک پر قبضہ، ان کو بے دخل کرنے اور ان کی نسل کشی کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
قرار داد کے ذریعے نسلی پرست حکومت کی جانب سے جبری بے دخلی کے ذریعے آباد کاری کی توسیع کو مسترد کیا گیا اور اس کو فورتھ جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے
جنوری
ہمارا ملک دنیا سے الگ تھلگ ہوچکا ہے:ترک تجزیہ کار
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشہور ترک تجزیہ نگار کا خیال ہے کہ اردگان کی حکومت
اکتوبر
عمران خان کل بھی ہمارے لیڈر تھے آج بھی ہیں
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین
مئی
شمال اور جنوب میں جنگ کے خوف سے صیہونی کیا کرتے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ
جنوری
ملک بھر میں کورونا وبا کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے: وزیرخارجہ
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان
اپریل
بھارتی مسلمانوں کے لیئے زمین تنگ، مندر کی تعمیر کے لیئے مسلمانوں کے گھر ویران کردیئے گئے
?️ 5 جون 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں مسلمانوں پر آئے دن زمین تنگ کی
جون
وزیر داخلہ نے بھی امریکی فوجی اڈے کی تردید کر دی
?️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
مئی
وکیل کے قتل کے مقدمے میں سابق وزیراعظم کی 2 ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے سینئر
جون