?️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے سری لنکا میں جنگی جرائم کے حوالے سے اہم قدم اٹھاتے ہوئے انسانی حقوق کے چیف مشیل بیچلیٹ کو سری لنکا کی طویل خانہ جنگی سے متعلق جرائم کے بارے میں معلومات اور شواہد اکٹھا اور محفوظ کرنے کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی پیش کردہ گروپ قرار داد کو ہیومن رائٹس کونسل نے منظور کیا جس کے تحت اپنے دفتر کے عملے کو اختیارات تفویض کیے۔
جنیوا میں 47 ممالک کے فورم میں تفتیش کے لیے 22 نے حق میں ووٹ دیے جبکہ چین اور پاکستان سمیت 11 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیے، علاوہ ازیں بھارت سمیت 11 ممالک کے نمائندہ غیر حاضر رہے۔
برطانوی سفیر جولین بریتھویٹ نے کناڈا، جرمنی، مالاوی، مونٹی نیگرو اور شمالی مقدونیہ پر مبنی ایک گروپ کی جانب سے پیش کردہ متن میں کہا کہ ‘استثنیٰ بہت بڑھ گئی ہے اور اس طرح کے کیسز پر کام رک گیا ہے، لیکن سری لنکا کے سفیر ایم سی اے چندرپریما نے متن کو غیر معاون اور تفرقہ انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
قرارداد میں گزشتہ برس کے رجحانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا جس میں ‘انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کی گئی، ان میں فوجی افسران کو سویلین حکومتی فرائض کی ذمہ داری، عدلیہ کی آزادی میں کمی اور جرائم سے استثنیٰ اور احتساب کی سیاسی رکاوٹ’ شامل ہے، اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ 26 سالہ جنگ میں 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ تامل ٹائیگر باغی آزاد ریاست کے حصول کے لیے 26 سال تک لڑائی کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں بدھ مت سنہالیوں کے اکثریتی ملک میں آزادی کے بعد سے منظم طریقے سے پسماندہ رکھا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے محتاط اندازے کے مطابق اس خانہ جنگی میں سری لنکا میں تقریباً ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے، اس عرصے کے دوران سری لنکا کی حکومت اور باغیوں دونوں پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام لگایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
نامعلوم ڈرون مقبوضہ علاقوں کے شمال میں پرواز کرتے ہوئے
?️ 22 جون 2022المنار کے ایک نامہ نگار نے آج بدھ کوصبح اطلاع دی ہے
جون
بین الاقوامی فلائٹیں اسکردو جائیں گی
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایئرلائن فلائی
دسمبر
صیہونی حکومت سے تعلقات کے لیے عمان کی شرطیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ سعید البدر البوسعیدی نے اتوار کو کہا
جون
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج استنبول کا دورہ کریں گے
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج
نومبر
Satay Western ‘Marlina the Murderer’ to represent Indonesia at the Oscars
?️ 2 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
نبیہ بری: ہم نے امریکیوں کو بتایا کہ اسرائیل جنگ بندی کا کوئی عہد نہیں رکھتا
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
ستمبر
ممتاز اسرائیلی ربی: نیتن یاہو ملحد ہیں اور ان پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہیے
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ربی یتزاک یوزف، جو پہلے سیفرڈک یہودیوں کے چیف ربی
اگست
سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی