موزمبیق میں ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم داعش کا حملہ، پالما نامی شہر پر قبضہ کرلیا

موزمبیق میں ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم داعش کا حملہ، پالما نامی شہر پر قبضہ کرلیا

?️

پالما (سچ خبریں)  بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بار پھر موزمبیق پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پالما نامی شہر پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پالما شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ بدھ کو پالما پر حملہ کیا تھا اور اب اس نے شہر پر مکمل طور پر قابض ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق موزمبیق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے گیس کے ذخائر کے حامل چھوٹے سے شہر پالما پر حملہ کر دیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سی این این سمیت دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد مقامی باشندوں نے بہت بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے باشندے پیدل چل رہے ہیں، گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں۔ سمندری راستے کا انتخاب کررہے ہیں اور یا یہ کہ انہیں جو بھی ذرائع آمد و رفت میسر آرہے ہیں اس کے ذریعے نقل مکانی کر رہے ہیں۔

نقل مکانی کرنے والے زیادہ تر بے سر و سامان ہیں اور صرف اپنی جانیں بچا کر بھاگنے میں عافیت محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ موزمبیق میں گیس کے ذخائر سے مالا مال پالما شمالی علاقے میں واقع ساحلی شہر ہے، فرانس کی ٹوٹل کمپنی کی اس علاقے میں اہم تنصیبات ہیں۔

دوسری جانب امریکی محمکہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی، پرتشدد دہشت گردی کے مقابلہ کرنے اور داعش کو شکست دینے کے لیے موزمبیق کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر اس کے کمانڈوز دکھائے گئے ہیں، تقریباً ایک سو مسلح افراد جن میں زیادہ تر نوجوان ہیں۔

ان لوگوں نے یونیفارم پہن رکھے ہیں جب کہ سروں پر سرخ رنگ کے سکارف ہیں، کئی ماہرین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ایسا لگتا ہے ویڈیو موسیبوا ڈا پریا بندرگاہ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، اس بندرگاہ پر بھی داعش کا قبضہ ہے، ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے دفتر کو ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کو

پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی آرمی افسر کی گولڈن ٹیمپل

مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی 

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر

صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؛ حماس کا خاتمہ یا قیدیوں کی آزادی؟

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج

کالعدم تنظیم کے مزید کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا

?️ 3 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد

تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان

?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان۔ تفصیلات

مغربی ممالک کا ایشیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کا منصوبہ

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:مغرب دہشت گرد گروہوں سے شر سے اسی لیے محفوظ ہے

صہیونی ریاست کے زر مبادلہ کے ذخائر کی صورتحال صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی غزہ اور لبنان پر جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے