?️
مکہ مکرمہ (سچ خبریں) افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے علماء ایک اہم اجلاس میں جو مکہ مرمہ میں منعقد ہورہا ہے شرکت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغان امن معاہدے کے حوالے سے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستان اور افغانستان کے علما شرکت کررہے ہیں۔
اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سفیر رضوان شیخ نےکہا کہ پاکستان نے افغانستان کے جنگی حالات میں لاکھوں افغان خاندانوں کی مہمان نوازی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دانشوروں کو ان گروپوں کو امن پر راضی کرنے کی کوشش کرنی ہوگی جو آج بھی امن پر یقین نہیں رکھ رہے۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا کہ افغان امن کی صورت میں علاقے میں پائیدار امن کے قیام کو تقویت ملے گی، افغانستان میں امن کی خوشی سب سے زیادہ پاکستان کو ہوگی۔
افغان سفیر کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں کانفرنس کا مقصد 4 عشروں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے، مکہ کا نفرنس، جنگ اور تباہی کو ترجیح دینے والے عناصر کے نام کھلا پیغام ہے۔


مشہور خبریں۔
حج کے دوران سڑکوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سعودی عرب کی نئی ٹیکنک
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں سڑکوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مقدس مقامات پر
جون
بلوچستان میں آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں۔ ترجمان پاک فوج
?️ 16 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
اگست
کینیڈا نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی فیصلے کو غلط قرار دے دیا
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے جمعے کی رات
اگست
ریاض کے ایک سکیورٹی مرکزمیں دھماکہ اور سعودی حکام کا ردعمل
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:کچھ سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس نے ریاض کے سکیورٹی زون میں
فروری
کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے،سلمان اکرم راجہ
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
مارچ
غزہ اور حماس کا مستقبل
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ بندی کے بعد، حماس کا بنیادی مطالبہ غیر
اکتوبر
نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری
?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری ہے
نومبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری کے 10 دن بعد فلسطینی قیدی شہید
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی قیدی کو صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار کیے
اپریل