🗓️
سچ خبریں:حماس کی قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی خاتون میا شیم نے انکشاف کیا کہ تل ابیب میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ حماس کے پاس اس دوران اسے زیادہ تحفظ حاصل تھا،اس بیان نے اسرائیلی معاشرے میں ہلچل مچا دی ہے۔
غزہ کی جنگ کے دوران حماس کے ہاتھوں قید ہونے والی اور بعد میں اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں آزاد ہونے والی 23 سالہ میا شیم نے تل ابیب میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے حماس کی قید میں زیادہ تحفظ حاصل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جیلوں میں تشدد کی کہانی؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین قیدیوں کی زبانی
اسرائیلی روزنامہ *معاریو* اور ٹی وی چینل 12 کے مطابق، میا شیم نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک معروف فٹنس ٹرینر نے بیہوشی کی دوا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس نے ایک ماہ قبل پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی، تاہم مجرم کو سزا نہیں دی گئی۔
یہ انکشاف اسرائیل میں سوشل میڈیا پر طوفان لے آیا ہے، بہت سے صارفین نے افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک اسرائیلی لڑکی یہ کہے کہ حماس کے پاس وہ زیادہ محفوظ تھی تو ہمیں خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہر سال اسرائیل میں ہزاروں جنسی جرائم رپورٹ ہوتے ہیں، مگر ان میں سے بہت کم کیسز عدالت تک پہنچتے ہیں۔
میا شیم کے کیس میں بھی پولی گراف (جھوٹ پکڑنے والی مشین) کی رپورٹ میں یہ ثابت ہونے کے باوجود کہ مجرم جھوٹ بول رہا ہے، اسے رہا کر دیا گیا۔
رپورٹ میں اس تضاد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ حماس کی قید سے آزاد ہونے والے تمام صہیونی قیدی جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند تھے اور انہوں نے خود بھی بتایا کہ ان کے ساتھ انسانی سلوک کیا گیا۔
اس کے برعکس، اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی انتہائی لاغر، بیمار، ذہنی و جسمانی اذیتوں کے شکار دکھائی دیے،ان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے،کئی قیدی چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ تھے،بعض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا
تصاویر اور ویڈیوز میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ فلسطینی قیدی اپنے وزن کا بڑا حصہ کھو چکے تھے اور ان کی ظاہری حالت بے حد خستہ ہو چکی تھی، جیسے وہ برسوں قید میں رہے ہوں۔
مزید پڑھیں: صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی غیر انسانی صورتحال
رہائی پانے والی صہیونی خواتین قیدیوں نے بتایا کہ ان کی سب سے بڑی خوف اسرائیلی بمباری تھی، نہ کہ حماس کے ہاتھوں اسارت۔
مشہور خبریں۔
شرمین طالبان سے ملاقات سے پہلےکہا کہ ہم انہیں ابھی نہیں پہچانتے
🗓️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطر کے سینئر طالبان عہدیداروں سے ملاقات کے لیے روانہ ہونے
اکتوبر
عالمی نظام کی تبدیلی کا دور اور اسلامی سرزمین کی تاریخ کی تکرار کو روکنے کے حل
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:نئی بین الاقوامی ترتیب ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک بشمول ہندوستان،
جون
Seven workouts scientifically proven to burn the most calories
🗓️ 1 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری
🗓️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
اگر میں ہوتا تو روس کے ساتھ کیا کرتا؟ ٹرمپ کا بیان
🗓️ 1 جون 2024سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے حامیوں کے درمیان
جون
یمن کے خلاف مغربی حملوں پر روس کا ردعمل
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مغربی
فروری
افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج
🗓️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: سینکڑوں کابلیوں نے کابل میں مسجد جامع عبدالرحمن کے سامنے
ستمبر
یمن صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار
🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی مسلح فوج نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے
دسمبر