?️
سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے وضاحت کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کے درمیان شدید لفظی جھڑپ کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس سے کیسے نکالا گیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ، ان کے نائب جے ڈی وینس اور زلنسکی کے درمیان ملاقات اس وقت کشیدہ ہو گئی جب یوکرینی صدر نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کرنے کے بجائے کیف کی حمایت میں زیادہ واضح موقف اختیار کریں۔
ٹرمپ نے زلنسکی کو امریکہ کی حمایت کو نظرانداز کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری لچک نہ دکھانے کا موردِ الزام ٹھہرایا، وینس نے بھی زلنسکی پر سفارتی ناکامی کا الزام لگایا۔
جھگڑے کے بعد والٹز نے برائٹ بارٹ نیوز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ماہر تاجر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کب کسی خراب معاہدے یا مذاکرات سے باہر نکلنا ہے۔
والٹز نے وضاحت کی کہ کس طرح انہوں نے اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زلنسکی کے وفد کو واضح پیغام پہنچایا کہ وہ حیران رہ گئے۔
انہیں شاید یہ امید تھی کہ وہ ایسے عوامی تنازعے کے بعد بھی مذاکرات جاری رکھ سکیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا،زلنسکی کی ٹیم، بشمول ان کے سفیر، جو دفتر میں چہرہ ہاتھوں میں تھامے بیٹھے تھے، اچھی طرح جان گئے کہ صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم اہلکار کے مطابق، ٹرمپ نے زلنسکی کو عملاً باہر نکال دیا اور یوکرینی وفد واپس جانے کے لیے التجائیں کر رہا تھا،تاہم فاکس نیوز کی رپورٹر جیکی ہینرچ کے مطابق، والٹز اور روبیو نے اصرار کیا کہ یوکرینی وفد فوری طور پر وائٹ ہاؤس چھوڑ دے۔
روبیو نے زلنسکی پر سخت تنقید کی اور ان کے جنگی ارادوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ زلنسکی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کو ایک تماشے میں تبدیل کر دیا، انہیں اس پر معذرت کرنی چاہیے،اگرچہ زلنسکی نے تسلیم کیا کہ مذاکرات اچھے نہیں رہے لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کی معذرت سے انکار کر دیا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بن گوئر کی اردگان پر تنقید
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بن گوئیر نے ترک لیگ میں کام کرنے والے صہیونی فٹ
جنوری
سعودی عرب میں غیر ملکی ملازم خواتین بھی تشدد کا شکار
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی پولیس کے ذریعہ سری لنکا کی درجنوں
مئی
سرینگر: میرواعظ کی نظر بندی اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت
?️ 5 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
صہیونی جیل میں غزہ کے ہیرو ڈاکٹر کی غیر انسانی حالت
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ابھی تک غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال
مارچ
انصاراللہ کی نظر میں صیہونی دفاعی نظام
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے ذرائع نے صیہونی دفاعی نظام کی ناکامی پر
جنوری
سندھ میں 129 ’غیرقانونی افغان مہاجر‘ خواتین 178 بچوں کے ساتھ جیلوں میں ہیں، شرجیل میمن
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے
دسمبر
نیتن یاہو کا جھوٹ؛ پانی کا وعدہ، خون کی ہولی
?️ 16 اگست 2025پاکستانی مصنف نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ دعوے، جس
اگست
نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے!:ترک صدر
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تحریر الشام کے سربراہ
فروری