حج کے دوران کتنی طبی خدمات فراہم کی گئیں؟؛سعودی وزیر صحت کی زبانی

حج کے دوران کتنی طبی خدمات فراہم کی گئیں؟؛سعودی وزیر صحت کی زبانی

?️

سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے اعلان کیا ہے کہ حج 2024 کے دوران حجاج کو مملکت آمد سے اب تک تقریباً 13 لاکھ طبی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، وزیر صحت فہد الجلاجل نے حج سیزن 2024 کے دوران صحت انتظامات کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صحت کے نظام اور حج سکیورٹی فورسز کی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صحت کے نظام کے تحت چار لاکھ 65 ہزار سے زیادہ حجاج کو خصوصی علاج کی خدمات فراہم کی گئیں، جن میں ایک لاکھ 41 ہزار افراد بغیر پرمٹ حج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حج میں صہیونی مخالف نعروں پر پابندی کس چیزکی علامت ہے؟لبنانی اہل سنت عالم کی زبانی

ایک انٹرویو میں، فہد الجلاجل نے مقدس مقامات پر شدید گرمی کے باوجود حجاج کی مجموعی صحت کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر صحت نے وزارت صحت کے حکام کی فوری اقدامات کے مثبت اثرات اور حج سکیورٹی فورسز کی موثر کوششوں پر روشنی ڈالی جو گرمی کی شدت کو منظم انداز میں کم کرنے میں کامیاب رہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی نظام صحت نے اس سال گرمی سے متاثر ہونے والے افراد کی بڑی تعداد کی دیکھ بھال کی، جن میں کچھ ابھی تک زیر علاج ہیں۔

وزیر صحت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج 2024 کے دوران ایک ہزار 301 اموات ہوئیں، جن میں 83 فیصد وہ افراد شامل ہیں جو بغیر پرمٹ کے حج کر رہے تھے اور انہوں نے بغیر مناسب شیلٹر کے براہ راست سورج کی روشنی میں طویل فاصلہ پیدل طے کیا۔

انہوں نے گرمی کی شدت کے خطرات اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر آگاہی کے لیے حکام کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ وزیر صحت نے مناسک کے دوران جان سے جانے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ذاتی معلومات یا شناختی دستاویزات کی کمی کے باوجود، تمام رپورٹس مرتب کر لی گئی ہیں، اور جان سے جانے والوں کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا ہے۔ شناخت مکمل کرنے کے بعد مناسب طریقہ کار اپنایا گیا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے۔

وزیر صحت نے کہا کہ مملکت کی جانب سے عازمین حج کو مفت طبی خدمات کی فراہمی ان کی آمد سے قبل ہی شروع ہو گئی تھی، اور فضائی، سمندری، اور زمینی سرحدی گزرگاہوں پر آگاہی پروگرامز بھی شروع کیے گئے تھے۔

فہد الجلاجل نے بتایا کہ حجاج کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات میں اوپن ہارٹ سرجری، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، ڈائیلائسز سیشن، اور 30 ہزار سے زیادہ ہنگامی ایمبولینس کی خدمات شامل ہیں۔ 95 ایئر ایمبولینس آپریشنز مختلف شہروں میں صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجود رہے۔

مزید پڑھیں: اس سال حج کے دوران شرح اموات میں غیر معمولی اضافہ؛وجوہات؟

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے 6500 بستر اور کمرے فراہم کیے، اور گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایسے آلات بھی فراہم کیے جو متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر طریقے سے بچانے کے لیے تھے۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں داعش کے مرکز کا خاتمہ

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:لبنان کی عوامی سلامتی نے بیروت میں رسول ہسپتال کو ڈرون

جنوبی وزیرستان میں فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا

?️ 13 اگست 2021وزیرستان (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی

عام انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہی ہوں گے۔

?️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر پاکستان کا ردعمل

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی صدر بائیڈن کے بیان کے مطابق  افغانستان

بائیڈن کو فلسطینی میں مرنے والوں کی تعداد پر بھروسہ نہیں

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی امریکہ کی مالی،

غزہ میں فلسطینی بستیوں کو مٹانے کی ناپاک کوشش، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسے جنگی جرم قرار دے دیا

?️ 17 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ناپاک دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ

کورونا کے پیش نظر نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک

مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے