سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے حق خوراک نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہونے کے صرف دو دن بعد ہی اس علاقے کے عوام پر بھوک مسلط کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹرمائیکل فخری نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے باشندوں پر بھوک مسلط کی ہے اور یہ عمل جنگ شروع ہونے کے صرف دو دن بعد ہی شروع کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے: برطانوی وزیر خارجہ
مائیکل فخری نے مزید کہا کہ جنگوں کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دو ملین تین لاکھ فلسطینیوں جیسے عوام کو بھوک کا شکار کیا جائے۔
یہ بھی واضح رہے کہ صیہونی حکومت نہ صرف غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو وحشیانہ بمباری کے ذریعے قتل کر رہی ہے بلکہ خوراک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے وہاں کے باشندوں پر بھوک مسلط کر کے درجنوں افراد کو شہید کر چکی ہے ۔
مزید پڑھیں: کتنے فلسطینی بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے؟یونیسف کی رپورٹ
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت اس ہتھیار کے ذریعہ قتل عام کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس سے قابضین مزید درندگی دکھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مظلوم یمنی عوام کی آواز دنیا تک پہنچنی چاہیے:یمنی وزیر خارجہ
فروری
ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن عہدے سے مستعفی
مارچ
عرب لیگ ناقابل اصلاح ہے ،اس پر امریکہ کا بہت اثر ہے:یمن
مئی
نیتن یاہو اپنے خلاف گواہوں کو راستے سے ہٹانے کے درپے
اپریل
وطن کی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے زیادہ اہم ہے۔ خواجہ آصف
مئی
جمہوریت اور انسانی حقوق کے معاملے میں امریکی دوغلہ پن
مئی
حریدی یہودیوں کے مظاہرے،وجہ؟
ستمبر
امریکہ کا یورپی ممالک سے ایران کے خلاف Snapback Mechanism نافذ کرنے کا مطالبہ
اپریل