?️
سچ خبریں: نیتن یاہو کے مشیر نے کہا کہ غزہ کے بارے میں بائیڈن کا منصوبہ اچھا اور بے عیب نہیں ہے لیکن اسرائیل اسے قبول کرتا ہے۔
صیہونی ریاست کے وزیر اعظم کے مشیر اوفیر فالک نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے لئے بائیڈن کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔
نیتن یاہوو کے سینئر خارجہ پالیسی مشیر اوفیر فالک نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل نے بائیڈن کی تجویز کو قبول کر لیا ہے، اگرچہ یہ تجویز بہت اچھی نہیں ہے لیکن اسرائیل نے قیدیوں کو رہا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بائیڈن کا غزہ میں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کا اعلان
انہوں نے اپنے مضحکہ خیز دعوے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بہت سی تفصیلات ہیں جن کا جائزہ لیا جانا چاہئے کیونکہ اسرائیل کی شرائط جن میں قیدیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہیں، تبدیل نہیں ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ بائیڈن نے جنگ کو ختم کرنے کے لیے تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا اعلان کیا۔
ابتدا میں حماس نے بائیڈن کی تجویز کا خیرمقدم کیا، لیکن حماس کے رہنما سامی ابوزہری نے کہا کہ حماس اتنی بڑی ہے کہ نیتن یاہو یا بائیڈن اسے نظرانداز نہیں کر سکتے۔
حماس کے ایک اور رہنما اسامه حمدان نے اس معاہدے کے بارے میں کہا کہ بائیڈن نے ایسے خیالات کا اعلان کیا جنہیں ہم نے مثبت نگاہ سے دیکھا، لیکن یہ خیالات کافی نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز
حماس غزہ پر حملے کے یقینی خاتمے، تمام اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء، فلسطینیوں کے لیے آزادانہ نقل و حرکت اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد تک رسائی کی ضمانت چاہتی ہے۔
مشہور خبریں۔
مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک-بھارت تعلقات بے معنی ہیں: حریت کانفرنس
?️ 1 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ
اپریل
ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔ بیرسٹر گوہر
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر
اگست
نیب مولانا سے ڈرتی ہے
?️ 4 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
فروری
ھآرتض: اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کیا
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ھآرتض نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے
جولائی
کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا:اسپیکر قومی اسمبلی
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی
جون
برطانوی ڈاکٹر کیوں ہڑتالیں کر رہے ہیں؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں برطانوی
اگست
ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ
مئی
عمران خان نے ملک کو ایکسپورٹ اور پیدوار پرانحصار کرنے والی معیشت بنا دیا
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
مئی