?️
سچ خبریں:حماس نے صیہونی وزیر جنگ کی غزہ میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے دیے جانے والے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صیہونی وزیر جنگ اسرائیل کاتس کے غزہ میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ ٹرمپ کے امن منصوبے کے خلاف بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں پیلی لکیر کے خاتمے کے اعلان میں اسرائیل کے مقاصد؛ پیشہ ورانہ حکمت عملی کو تبدیل کرنا
قاسم نے کہا کہ حماس دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے لیکن صیہونی حکومت کے اقدامات نے اس میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ انہوں نے صیہونی وزیر جنگ کے بیان کو غزہ میں امن کے قیام میں روکاٹ ڈالنے کے طور پر دیکھا۔
قاسم نے کہا کہ صیہونی حکومتنے غزہ میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کی حمایت کرتے ہوئے جنگ بندی کی مخالفت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حماس کے لیے غزہ میں امن قائم رکھنے کی کوششیں جاری ہیں اور ہم اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم، صیہونی اقدامات نے ان کوششوں کو سخت متاثر کیا ہے۔
حازم قاسم نے غزہ میں ایک بین الاقوامی فورس کی ضرورت پر بھی بات کی، جس کا کردار امن قائم کرنا اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی فورس کے کردار کو مسلح مقاومت کے خلاف استعمال کرنا ایک غیر منطقی اقدام ہوگا۔
قاسم نے مزید کہا کہ حماس نے تمام مفاہمتوں کی پیروی کی ہے اور اسرائیلی قیدیوں کے جسموں کی بازیابی کے لیے تگ و دو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں اور غزہ کی مشرقی علاقوں کی تباہی نے ان کوششوں کو مشکل بنایا ہے، مگر حماس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
قاسم نے صیہونی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی اور پرامن مذاکرات کی کوششوں کو متاثر کرنے کے طور پر بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیل کے اقدامات کے باوجود، امن کے قیام اور فریقین کے درمیان مفاہمت کے لیے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں:صیہونی مقبوضہ بیت المقدس میں 1300 نئے ہاؤسنگ یونٹس تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
یاد رہے کہ صیہونی وزیر اسرائیل کاتس نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ غزہ میں 1200 نئی صیہونی بستیاں تعمیر کی جائیں گی اور ناحال عوز کے نام سے نیا فوجی مرکز بنایاجائے گا،ان کے اس بیان نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کیا جس پر اسرائیل کے دفتر وزیر جنگ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد صرف سیکیورٹی مسائل کے تحت تھا اور اسرائیل غزہ میں کوئی شہرک نہیں بنائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی اقدامات شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں:روس
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے واسلی نبنزیا نے صہیونی ریاست
اپریل
غزہ کے حامی طلباء کے خلاف امریکی کانگریس نے کیا کہا؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک طرف امریکی پولیس کے ہاتھوں طلباء پر جبر تشدد
مئی
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے علیمہ خان کے بیٹے کو پکڑا۔ طلال چوہدری
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا
اگست
کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمارحوصلہ افزا ہیں: عثمان ڈار
?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار
ستمبر
اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے ایک اخبار کو
نومبر
غزہ جنگ، صحافیوں کے لیے تاریخ کی سب سے مہلک جنگ
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: جنگی اخراجات کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ
اپریل
صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کی بڑی خانہ جنگی کی وارننگ
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی ملٹری انٹیلی جنس شاخ نے تل ابیب میں ہمہ گیر
اپریل
ٹرمپ کا نیٹو کے ساتھ دھوکہ؛اماراتی اخبار کا انکشاف
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:اماراتی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے
اکتوبر