رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف قابض اسرائیلی منصوبوں پر حماس کا انتباہ

رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف قابض اسرائیلی منصوبوں پر حماس کا انتباہ

?️

سچ خبریں:حماس نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کی مسجد الاقصی تک رسائی محدود کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی شهاب کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر مسجد الاقصی میں داخلے کی پابندیاں عائد کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم قابض حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں اور تمام فلسطینی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مقدس مقام پر اپنی موجودگی بڑھائیں اور دشمن کی ان کوششوں کو ناکام بنائیں جو مسجد الاقصی پر تسلط جمانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم صہیونی پولیس کے حالیہ بیانات اور ان کے ان تمام منصوبوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو ماہ رمضان کے دوران نمازیوں کی مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی لگانے کے لیے بنائے جا رہے ہیں،یہ اقدام ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

حماس نے خبردار کیا کہ یہ تمام اقدامات فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے مقدسات کے خلاف ایک نیا اشتعال انگیز اقدام ہے جو عبادت کی آزادی پر کھلی جارحیت کے مترادف ہے، یہ اقدام مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے، مسجد الاقصی پر صہیونی تسلط کے جھوٹے دعوے کو مضبوط کرنے اور اس کی اسلامی شناخت کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا: "ہم ایک بار پھر دوٹوک اعلان کرتے ہیں کہ قابض اسرائیلی حکومت کی یہ جارحیت اور سازشیں مسجد الاقصی کی اسلامی شناخت اور اس کے تاریخی ورثے کو کبھی تبدیل نہیں کر سکتیں۔ مسجد الاقصی مکمل طور پر اسلامی مقام تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، اور قابض اسرائیلی حکومت کا یہاں کوئی حق نہیں ہے۔ فلسطینی عوام اس مقدس مقام کے تحفظ کے لیے اپنے خون اور جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، تاکہ اسے صہیونی تسلط سے مکمل طور پر آزاد کرایا جا سکے۔”

حماس نے قابض اسرائیلی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اسرائیلی کابینہ کو اس فیصلے کے تمام نتائج کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ ہم اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صہیونی جرم کے خلاف فوری اقدامات کریں تاکہ فلسطینی عوام مسجد الاقصی میں اپنی عبادات پوری آزادی کے ساتھ ادا کر سکیں۔

مزید پڑھیں: صیہونی انتہاپسند عہدیدار کا مسجد الاقصی کے خلاف شرپسندانہ بیان

بیان کے آخر میں حماس نے پورے فلسطین کے عوام، مغربی کنارے، القدس اور دیگر مقبوضہ علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان میں بڑی تعداد میں مسجد الاقصی میں موجود رہیں، اعتکاف کریں اور ان انتہا پسند قابضین کا مقابلہ کریں جو مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور اس پر تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا ایران کے بارے میں اہم بیان

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی خطرات

غزہ پر بمباری سے ثالثی کی کوششیں ناکام

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور قطر کے وزیر

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم

کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ

اگلے سال سے جنگ کے معاشی نتائج دیکھنے میں آینگے

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

سیلاب کے پانی میں کمی، سندھ میں 98 فیصد رقبہ گندم کی فصل کی کاشت کیلئے تیار

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے جن

جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔ مریم نواز

?️ 22 مئی 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے