?️
غزہ (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے مشروط قرار دیا ہے جس کے بعد حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی تعمیر نو میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ غزہ میں قید ہمارے سپاہیوں کی رہائی تک غزہ کی پٹی کو کسی قسم کی اقتصادی سہولت نہیں دیں گے اور نہ ہی غزہ کی پٹی میں تعمیرنو کی اجازت دی جائے گی۔
قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے ممبر محمد نزال نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کو ختم کرانے کے لئے ہمارے پاس کئی راستے ہیں۔
محمد نزال نے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے آخری مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جنگ بندی کو اس شرط پر قبول کیا تھا کہ کہ اسرائیل بیت المقدس میں اپنی قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روک دے گا۔
ہم تمام اختیارات استعمال کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہم اسرائیل کے معاہدوں اور وعدوں کی خلاف ورزیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انٹرویو میں محمد نزال کا سعودی عرب میں حماس ممبران کی نظربندی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی نظربندی کا انصاف سے کوئی تعلق نہیں، سعودی عدلیہ اپنے فیصلے جاری کرنے سے پہلے حکومت سے اپنی ہدایات حاصل کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے وسط مئی میں مسلسل گیارہ روز تک غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور ہزاروں مکانات اور عمارتیں تباہ یاناکارہ ہوگئی تھیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ وینس کی کمی کا شکار
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
جنوبی وزیرستان میں 3 حملوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
?️ 7 نومبر 2024وادی تیراہ: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی
نومبر
چین میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے جمعرات کی شام اعلان کیا
فروری
یمن کی میزائل قوت اور امریکہ و اسرائیل کی صنعاء کے سامنے بے بسی
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی عسکری جریدے کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ
مارچ
آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام
دسمبر
آل سعود کی نسل پرستانہ مہم
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود کی حمایت سے سعودی عرب میں نسل پرستانہ مہمات
جنوری
افریقی رہنماؤں کے خلاف ایم آئی 6 کی نئی سازش
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: روسی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے یوکرین
اگست
پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے
مارچ