حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کی جانب سے خصوصی دعوت پر قاہرہ پہونچ گئے

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کی جانب سے خصوصی دعوت پر قاہرہ پہونچ گئے

🗓️

تونس (سچ خبریں) اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے لیئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کی جانب سے خصوصی دعوت پر قاہرہ پہونچ گئے جبکہ فتح پارٹی کے اہم عہدیدار بھی مصر پہونچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کے عہدیدار اسرائیل سے جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے مصر پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ اور فتح پارٹی کے عہدیدار مصری حکام سے الگ الگ مذاکرات کریں گے۔

حماس کے ترجمان حزیم قسیم نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ مصر کی جانب سے خصوصی دعوت پر قاہرہ پہنچے ہیں تاکہ اگلے ہفتے فلسطین کی تمام جماعتوں کے درمیان وسیع پیمانے پر بات چیت کی جائے۔

دوسری جانب مغربی کنارے کی حکمران جماعت فتح پارٹی کے سینئر رہنما جبریل راجوب متوقع طور پر مصری عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جبکہ صدر محمد عباس کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

فلسطینی اور مصری ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ فلسطینی کے حریف گروپس کا آپس میں بھی کوئی اجلاس ہوگا یا نہیں۔

قبل ازیں فلسطین کے وزیراعظم محمد شتیہ نے رملہ میں کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ امید ہے کہ قاہرہ کی ثالثی میں غزہ میں اپنے لوگوں کے ساتھ اختلاف کو ختم ہوجائے گی اور اسی طرح ہم اپنی قوم کے اتحاد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ اور مصری عہدیداروں کے درمیان ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے ساتھ ساتھ غزہ میں بحالی کے منصوبے پر بات چیت ہوگی، غزہ میں تعمیر نو کے لیے مصر پہلے ہی 50 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ 10 مئی کو غزہ میں اسرائیل نے بمباری شروع کی تھی اور 11 روز تک بدترین بمباری کے بعد مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔

اسرائیلی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 250 سے زائد فلسطینی جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ حماس کے راکٹ حملوں میں اسرائیل میں 13 افراد مارے گئے تھے۔

مصر ماضی میں بھی فلسطین کے اندر مختلف گروپس کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی کوششیں کی ہیں اور جس کو مصر نے خطے میں امن کے لیے اہم قرار دیا تھا۔

فلسطین میں 2007 کے انتخابات میں حماس نے فتح پارٹی کے طویل حکمرانی کاخاتمہ کرتے ہوئے غزہ میں اپنی حکومت قائم کی تھی دونوں جماعتیں پورے فلسطین میں حکومت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا

🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کالعدم

بائیڈن ایران اور سعودی عرب سے تیل مانگتے ہیں: کانگریس

🗓️ 13 مئی 2022سچ خبریں: اوکلاہوما کے ریاستی نمائندے مارکوِن میلن نے جمعرات کو صدر

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی قرآن پاک کی ایک آیت کی تلاوت کے ذریعہ مسلمانوں کی تعریف

🗓️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کی ایک آیت

خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ: تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

🗓️ 11 اپریل 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک

عمران خان کا ’عدلیہ کی آزادی‘ کیلئے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان

🗓️ 1 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے ’عدلیہ کی آزادی‘ کے لیے

شہید سلیمانی نے سامراج اور صیہونیت کے خلاف جنگ لڑی

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:     لبنان میں فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ

نصراللہ کا قتل حزب اللہ کو کبھی کمزور نہیں کرسکتا : سی ان ان

🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سی ان ان نیٹ ورک نے ایک رپورٹ شائع

پاکستان میں بھی پانی کے عالمی دن کا انعقاد کیا گیا

🗓️ 22 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایاجاتا ہے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے