?️
سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر قیدیوں کی فائل کو بند کرنا چاہتی ہے تاکہ نسل کشی کی جنگ جاری رکھ سکے
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اس وقت دوہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدی عیدان الکساندر کے محافظ گروہ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے اس گروہ کے ممکنہ مقام پر شدید بمباری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہم قیدیوں کو واپس لاییں گے: نیتن یاہو
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ابوعبیدہ نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ اس وقت عیدان الکساندر کے محافظ گروپ کے ساتھ ہمارا کوئی رابطہ نہیں رہا، یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اسرائیلی فضائی حملے نے براہ راست اس مقام کو نشانہ بنایا جہاں وہ موجود تھے۔ ہم تاحال ان تک دوبارہ رسائی کے لیے کوشاں ہیں۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر ان قیدیوں کے مسئلے کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ عوامی دباؤ سے بچ کر نسل کشی کی جنگ کو جاری رکھ سکے۔ یہ ایک منظم حکمت عملی ہے جس کے تحت انسانی جانوں کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل حماس کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں عیدان الکساندر نے انتہائی جذباتی الفاظ میں کہا:
میں روز دیکھتا ہوں کہ نیتن یاہو ایک آمر کی طرح اسرائیل پر حکومت کر رہا ہے، تین ہفتے قبل سنا تھا کہ حماس مجھے آزاد کرنے کو تیار ہے، مگر آپ نے انکار کر کے مجھے یہاں چھوڑ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت، امریکی حکومت اور فوج اپنے عوام سے جھوٹ بول رہی ہے۔ صدر ٹرمپ! میں جانتا ہوں آپ مجھے یہاں سے زندہ نکال سکتے ہیں، لیکن آپ نیتن یاہو کے جھوٹ کا شکار کیوں بنے؟
اسرائیلی شہری روز سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، مگر دنیا ان کی پروا نہیں کر رہی۔ میں یہ نہیں سمجھتا کہ ہم زندہ گھر لوٹ سکیں گے۔ روز بمباری ہمارے قریب تر ہو رہی ہے، اور ہم مایوس ہو چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سید حسن نصر اللہ کی آج کی تقریر سے وائٹ ہاؤس کی نئی تحریک ناکام
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں امریکی صدر
نومبر
حزب اللہ کی مخالفت اور سعودی حکومت کا شہری بننے والا لبنانی عالم کون ہے؟
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی اپوزیشن کے ایک مصنف ترکی الشہلوب نے لبنان کے
نومبر
قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل
نومبر
او آئی سی ممالک کو فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے
دسمبر
ترکی میں KFC کا دیوالیہ؛ وجہ؟
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جاری عالمی بائیکاٹ
اپریل
غزہ جنگ کا طویل ہونا کس کے نقصان میں ہے؟صیہونی اخبار
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے صہیونی حکام کے درمیان واضح حکمت عملی
مارچ
مختلف ممالک اور بین الاقوامی میڈیا میں عالمی یوم القدس کے انعقاد کی عکاسی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی یوم القدس کی تقریبات دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد
اپریل
وفاقی حکومت کے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ
?️ 23 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22
ستمبر