جنگ بندی سے حماس مزید مضبوط ہو رہی ہے:صیہونی میڈیا 

جنگ بندی سے حماس مزید مضبوط ہو رہی ہے:صیہونی میڈیا 

?️

سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے صہیونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے دوران اپنی طاقت اور کنٹرول میں اضافہ کیا ہے اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باوجود اس کے اسلحہ کے ذخائر تباہ نہیں ہو سکے۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار کا کہنا ہے کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود، قیدیوں کی مکمل آزادی کے بغیر کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا۔
 اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود مذاکرات تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔
صیہونی اخبار کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل کو محدود کرنے کے باوجود، حالات زیادہ نہیں بدلے۔
 حماس نے 42 دن کی جنگ بندی کے دوران اپنے ذخائر بحال کر لیے ہیں اور کم از کم 4 ماہ تک کے لیے اشیائے ضروریہ اور ایندھن اکٹھا کر لیا ہے۔
 اسرائیلی دباؤ کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں اور حماس نے جنگ کے لیے دوبارہ تیاری مکمل کر لی ہے۔
رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہر دن جو حماس کو جنگ کے لیے تیاری کا موقع دیتا ہے، اسرائیل کے لیے ایک مہینے کی تیاری کے برابر ہے،حماس کا شہری علاقوں پر کنٹرول روز بروز بڑھ رہا ہے۔
اخبار کے مطابق، اگر اسٹیو وٹکاف (امریکی نمائندہ) کا جنگ بندی میں توسیع کا منصوبہ ناکام ہوتا ہے تو  اسرائیل پہلا مرحلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا اور مذاکرات کو وساطت کے ذریعے طول دینے کی حکمت عملی اپنائے گا،اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق سوال پر، ڈونلڈ ٹرمپ نے محتاط جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، یہ ایک انتہائی پیچیدہ صورتحال ہے اور یہاں نفرت ایک غیرمعمولی سطح پر ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس

عوام ڈی چوک کی طرف چلتے رہیں اور علی امین کے قافلے میں شامل ہوں، عمران خان

?️ 5 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا ہے

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

اسرائیل حماس اور امریکہ کے خفیہ معاہدے پر غصہ

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے چینل 12 نے آج پیر کی صبح

ترک اپوزیشن لیڈر کی اسرائیل، سعودی عرب اور یونان کو دھمکی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:ترک اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ عبوری صیہونی حکومت، سعودی

صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، علی امین گنڈاپور

?️ 27 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا

7 اکتوبر سے یکم اپریل تک حماس اور ایران کے خلاف صیہونیوں کی غلطیاں

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: اب جبکہ غزہ کی جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ

پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے