نصف اسرائیلی قیدی ان علاقوں میں ہیں جنہیں اسرائیل خالی کرانا چاہتا ہے:حماس

نصف اسرائیلی قیدی ان علاقوں میں ہیں جنہیں اسرائیل خالی کرانا چاہتا ہے:حماس

🗓️

سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتیبة القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے انکشاف کیا ہے کہ زندہ اسرائیلی قیدیوں میں سے نصف ان علاقوں میں موجود ہیں جنہیں اسرائیلی حکومت حالیہ دنوں میں خالی کروانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔  

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کی عسکری ونگ کتیبة القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے واضح کیا کہ ہم ان قیدیوں کو ان علاقوں سے منتقل نہیں کریں گے،انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت رکھا گیا ہے، لیکن یہ انتظامات ان کی جان کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل اپنے قیدیوں کی جان کو لے کر فکر مند ہے تو اسے فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے انہیں رہا کرانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ابو عبیدہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو ان قیدیوں کی جان کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگر اس حکومت کو واقعی اپنے قیدیوں کی فکر ہوتی، تو وہ اس معاہدے پر قائم رہتی جس پر اس نے دستخط کیے تھے۔ اگر ایسا ہوتا تو آج یہ قیدی اپنے گھروں میں ہوتے۔
کتیبة القسام کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ حماس نے اس معاملے میں اپنی وارننگ دے دی ہے اور اب اسرائیل کو اپنے اقدامات پر غور کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

کیا یوکرین میں مغربی اسپیشل فورسز موجود ہیں؟برطانوی میگزین کی رپورٹ

🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں: مغربی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کے اس بات پر زور

وزیر اعظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں: اسد عمر

🗓️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیرا

چاڈ کے صدر کا قتل

🗓️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے

کیا سویڈن نیٹو کے مستقل اڈے چاہتا ہے؟

🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: حال ہی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت

نصراللہ کا قتل حزب اللہ کو کبھی کمزور نہیں کرسکتا : سی ان ان

🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سی ان ان نیٹ ورک نے ایک رپورٹ شائع

شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی؛ صیہونی کیا چاہتے ہیں؟

🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اپنے جرائم سے رائے عامہ کو ہٹانے کے لیے

ہمارا ہاتھ ابھی ٹریگیر پر ہے:فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں سے خطاب

🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ آپریشن روم

جنوبی شام کے باشندے اسرائیلی حکومت کے خلاف

🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے صوبے کے عوام کی توجہ حاصل کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے