?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران بدترین شکل اختیار کر چکا ہے، شدید غذائی قلت 71 ہزار بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے جبکہ امدادی راہداریاں بند ہیں۔
اقوام متحدہ سے منسلک اداروں نے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی تقسیم کا منصوبہ نہ صرف ناکام بلکہ انسانی المیے کا سبب بن چکا ہے، ان اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اب ایک حقیقی جہنم میں تبدیل ہو چکا ہے اور کم از کم 71 ہزار بچے شدید غذائی قلت کے باعث موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی ہولناک صورتحال
جنگ بندی کی اپیل اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں نے ایک بار پھر غزہ میں فوری آتشبس اور صہیونی محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، اور متنبہ کیا ہے کہ جنگ کے تسلسل اور فاقہ کشی کے سبب بچوں کی بڑی تعداد زندگی کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
لمحہ بہ لمحہ حالات بدتر ہو رہے ہیں:یونیسف
یونیسف کے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ اب ایک حقیقی جہنم ہے اور حالات لمحہ بہ لمحہ بدتر ہو رہے ہیں، اس ادارے نے کہا کہ موجودہ صورتحال غزہ کی خواتین اور بچوں کے لیے بدترین ہے، محاصرے کی وجہ سے غزہ قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور بچے شدید غذائی قلت کے مہلک مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
ہزاروں بچوں کی جان کو خطرہ:عالمی غذائی پروگرام
اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ 71000 بچوں کو جلد ہی شدید غذائی قلت کے باعث موت کا سامنا ہو سکتا ہے، اس ادارے نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں قحط کی لہر پھیل چکی ہے اور خاندانوں کو زندہ رہنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کی فوری ضرورت ہے۔
امداد کی تقسیم کا امریکی و اسرائیلی منصوبہ ایک فوجی ہتھیار بن چکا ہے:آنروا
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (آنروا) نے بھی زور دیا کہ امریکہ و اسرائیل کا امداد کی تقسیم کا طریقہ کار قابلِ اعتماد نہیں، بلکہ یہ منصوبہ اسرائیل کی فوجی اور سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے، جو فلسطینی عوام کے قتلِ عام اور جبری نقل مکانی کو تقویت دیتا ہے۔
امریکی و صیہونی امدادی مراکز؛قتل عام کے مراکز
آنروا کی ڈائریکٹر برائے روابط، ژولیت توما نے بتایا کہ ہم بارہا ان وحشیانہ قتل عاموں کے گواہ بنے ہیں جہاں شہری صرف امداد لینے امریکی-اسرائیلی مراکز پر گئے اور نشانہ بن گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ طریقہ کار انسانی امداد کی فراہمی کا درست طریقہ نہیں،روزانہ کم از کم 500 سے 600 ٹرکوں کی فوری ضرورت ہے، جو صرف اقوام متحدہ جیسے اداروں کے ذریعے محفوظ طریقے سے تقسیم ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے غزہ کے تمام راستے کھولنا لازم ہے۔
بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے؛اقوام متحدہ کی رپورٹ
اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر برائے انسانی حقوق، ماری لولور کے مطابق غزہ کی انسانی صورتحال اب المیے کی انتہا کو چھو رہی ہے۔ اسرائیل انسانی امداد کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ شہریوں کو بھوکا رکھ کر ذلیل و رسوا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک غزہ میں صرف معمولی مقدار میں امداد پہنچی ہے اور واضح شواہد موجود ہیں کہ بچوں کو جان بوجھ کر بھوکا رکھا جا رہا ہے۔
بقاء کی آخری امید؛آنروا کی اہمیت
ماری لولور نے آنروا کی خدمات کو شہریوں کی بقاء کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس ادارے کو سیاسی دباؤ کا نشانہ بنا کر غیر مؤثر نہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی حملے براہِ راست عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
غذائی قلت انسانی ڈھانچوں میں بدل رہی ہے:اسپتال کا انتباہ
غزہ کے الوفا اسپتال کے ماہر غذائیات محمد الشکری نے العربی الجدید کو بتایا کہ گذرگاہیں بند ہیں، امدادی اشیاء کو داخلے کی اجازت نہیں، اور خوراک کی بنیادی اشیاء جیسے گندم، آٹا، سبزیاں اور پھل نایاب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان غذاؤں کی غیر موجودگی جسمانی توانائی، عضلات اور جسمانی افعال کو مفلوج کر رہی ہے۔ یہاں کچھ افراد شدید بھوک کے باعث ڈھانچے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شیر شاہ دھماکہ پر سندھ وزیر اعلی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 18 دسمبر 2021سندھ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنے بیان میں
دسمبر
فرانس کو سیکورٹی کے مسائل کا سامنا
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:180 ڈگری کے موڑ میں جب سے موجودہ حکومتوں نے گزشتہ
اکتوبر
امریکہ ترکی کا دوست ہے یا دشمن؟
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:ایسے حالات میں جب ترکی ایک انتہائی اہم اور حساس انتخابات
دسمبر
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف
مارچ
ترکیہ بحران سے نکالنے کے لیے امارات کے مالی وسائل پر منحصر
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پیچیدہ کشیدگی کے
جولائی
اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال
?️ 6 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
جنوری
جنگ بندی کی نئی تجاویز پر حماس کا ردعمل
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
اپریل
چلی کے 650 وکلاء کی صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: چلی کے متعدد وکلاء نے غزہ میں جنگی جرائم کے
مارچ