?️
سچ خبریں:جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سوک یول پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات میں تازہ فردِ جرم عائد کر دی گئی جس کے بعد قانونی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
قطری چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے سابق اور معزول صدر یون سوک یول پر ایک اور سنگین الزام کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ملک کی استغاثہ نے ان پر اقتدار کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا ہے، جو اس سے پہلے بغاوت کے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کی تازہ ترین صورتحال؛اپوزیشن لیڈر کا انتباہ
رپورٹ کے مطابق، یہ فرد جرم گرفتاری کے حکم کے بغیر جاری کی گئی ہے، تاہم یون کی قانونی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یون سوک یول نے دسمبر 2024 میں ایک غیر متوقع اقدام کے تحت ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا، جس کے بعد جنوبی کوریا کی افواج کو پارلیمنٹ بھیجا گیا۔
تاہم، یہ اقدام صرف 6 گھنٹے تک قائم رہ سکا اور فوری طور پر پارلیمنٹ نے اسے کالعدم قرار دے دیا، اس کے بعد، یون کو استیضاح کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انہیں معزول کر دیا گیا۔
اپریل 2025 میں، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے یون کو تمام صدارتی اختیارات سے محروم کر دیا۔ اس سے قبل جنوری میں، ان کے خلاف بغاوت کی قیادت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ قانونی ماہرین کے مطابق، یہ جرم صدارتی استثنیٰ میں شامل نہیں ہوتا۔
تازہ ترین الزامات میں، یون پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ساتھ ہی ان کی اہلیہ کِم کئون-ہی پر بھی رشوت ستانی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک پادری کے ذریعے قیمتی تحائف وصول کیے،استغاثہ نے بدھ کے روز یون کے ذاتی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی بھی کی، جو اس کیس کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
اگر یون پر بغاوت کا الزام ثابت ہو جاتا ہے، تو انہیں عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یون، جنوبی کوریا کی تاریخ کے دوسرے صدر ہیں جنہیں عہدے سے ہٹایا گیا اور تیسرے جنہیں استیضاح کا سامنا کرنا پڑا،ان کی معزولی کے بعد، ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، جو 3 جون کو ہوں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
مستقبل کی جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک نے مستقبل
جولائی
مسئلہ تائیوان پر ہریس اور ٹرمپ کا ممکنہ موقف کیا ہوگا؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہوتے ہوئے ہریس اور ٹرمپ کے
نومبر
قومی اسمبلی سے استعفوں پر پی ٹی آئی اراکین کا یو ٹرن
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی جانب
اکتوبر
بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
?️ 17 جنوری 2021بھارتی اینکر نے مودی کا اصلی چہرہ دیکھا دیا: چوہدری محمد سرور
جنوری
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم
مئی
کتنے اسرائیلی شہری قابض کابینہ اور فوج پر اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: ایک چوتھائی اسرائیلیوں کو قابض حکومت کی کابینہ اور فوج
فروری
کھاد فیکٹریوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری
?️ 25 مئی 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) حکومت نے کھاد فیکٹریوں کیلئےگیس پر سبسڈی ختم
مئی
پولینڈ کی حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کی خریدار
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: وارسا نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس
جنوری