?️
سچ خبریں:یمن کی وزارت زراعت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے الحدیدہ کی بندرگاہ رأس عیسی پر کی جانے والی بمباری نے نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان کیا ہے، بلکہ ایک ممکنہ ماحولیاتی تباہی کی راہ بھی ہموار کر دی ہے۔
عراقی نیوز ایجنسی المعلومه کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت زراعت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ رأس عیسی پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں تیل اور زہریلے کیمیائی مواد کے ذخیرے تباہ ہو چکے ہیں، جس کے بعد یہ خطرناک مادے بحیرہ احمر میں رسنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی حکومت نے الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کیوں کیا؟
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سمندری حیات براہ راست خطرے سے دوچار ہو چکی ہے، ان آبی حیات کا شمار نہ صرف قدرتی توازن کے محافظوں میں ہوتا ہے بلکہ یہی مچھلیاں اور دیگر حیاتیاتی ذرائع ہزاروں یمنی خاندانوں کی خوراک اور آمدن کا ذریعہ بھی ہیں۔
واضح رہے کہ زہریلے مواد کا سمندر میں رساؤ نہ صرف حیاتیاتی نظام کو تباہ کر سکتا ہے بلکہ بحیرہ احمر کی آلودگی پورے خطے کو متاثر کر سکتی ہے۔
ترک ذرائع ابلاغ نے ترکی کی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک ترک آئل ٹینکر جو بندر رأس عیسی میں لنگر انداز تھا، امریکی بمباری کی زد میں آیا۔
حملے کے دوران ٹینکر کو دھماکے سے نقصان پہنچا، اور ترک حکام نے اس واقعے کو فوری طور پر اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے۔
یمنی طبی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی طیاروں کے اس حملے میں اب تک کم از کم 74 افراد شہید اور 171 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بندرگاہ کے ملازمین اور مزدور ہیں،اس حملے کو یمنی عوام نے جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
درایں اثنا ماہرین ماحولیات اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خبردار کر رہی ہیں کہ اگر اس زہریلے رساؤ کو فوری طور پر روکا نہ گیا، تو یہ ایک بین الاقوامی ماحولیاتی بحران میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو بحیرہ احمر کے ساحلی ممالک اور وہاں کے ماہی گیری کے شعبے کو سخت متاثر کرے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہم ہیں ایران نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: موساد اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سابق
جون
کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ چینل کے انگریزی بولٹن کا کہنا ہے کہ غزہ
اکتوبر
امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن نے فوجی اہلکاروں کو مفت کھانے کی قطاروں میں لا کھڑا کیا
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ میں حکومت کی طویل تعطیلی نے ہزاروں وفاقی ملازمین اور
اکتوبر
جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، فواد چوہدری
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
اکتوبر
سی سی پی او لاہور کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد
?️ 8 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی
نومبر
ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ
?️ 9 اکتوبر 2025ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ
اکتوبر
امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور
ستمبر