?️
قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اکثر ٹرین حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں اور ابھی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور 97 افراد زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد 50 سے زائد ایمبولینسز کو جائے حادثہ اور بعد ازاں صوبے کے 3 ہسپتالوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
رپورٹ میں صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرین کی کم سے کم 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ مصر میں حالیہ کچھ سالوں میں متعدد ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں، رواں سال مارچ میں مصر میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے کی وجہ سے 20 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اُترنے کی وجہ سے 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 2019 میں قاہرہ کے مین ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے بعد آتشزدگی کی وجہ سے 25 افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے، مذکورہ واقعے کے باعث اس وقت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یاد رہے کہ مصر کی تاریخ میں 2002 میں ہونے والا ٹرین کا حادثہ سب سے زیادہ خوفناک حادثہ تھا جس میں رات گئے چلتی ٹرین میں آتشزدگی کی وجہ سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
کورونا:ملک بھرمیں مزید 76 مریض انتقال کر گئے
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اگرچہ اعدادا و
مئی
حزب اللہ نے ابھی کتنی طاقت استعمال کی ہے؟ شاباک کے سابق عہدیدار کی زبانی
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ادارہ شاباک کے ایک سابقہ اعلیٰ عہدیدار
اکتوبر
سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟
?️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
مئی
نیتن یاہو کی گستاخی کے خلاف شامی شہریوں کے بہادرانہ اقدام
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
جولائی
پاکستان کا نوجوان حصول علم کے لئے کوشاں ہے: صدر مملکت
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے
فروری
افغانستان کی معاشی اور انسانی صورتحال تشویشناک ہے:بین الاقوامی تحقیقاتی ادارہ
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:ایک بین الاقوامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ
فروری
صیہونیوں کی شکست کا ذمہ دار کون؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن
جنوری
نیتن یاہو کی اہلیہ کی کئی تقرریوں میں مداخلت: لائبرمین
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:وِگڈور لائبرمین اسرائیل حکومت کے سابق وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا
جنوری