مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب دو ٹرینیں آپس میں ٹکر گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر سوہاج میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے واقعے میں ٹرینوں کی بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں جبکہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر مذکورہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مذکورہ سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد کا خون بہہ رہا ہے۔

واقعے کے بعد مصر کی وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق واقعے میں 32 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 50 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم فرد کی جانب سے ایمرجنسی بریک استعمال کیے جانے کے بعد ٹرینیں ٹکرا گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی بریک کی وجہ سے ایک ٹرین رک گئی جبکہ دوسری ٹرین، جو اس کے پیچھے آرہی تھی، اس سے ٹکرا گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں رائٹرز کے حوالے سے بتایا گیا کہ نامعلوم سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹرینوں کی رفتار کم تھی جس کی وجہ سے صرف دو بوگیوں کو نقصان پہنچا۔

بعد ازاں مصر کے صدر سیسی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری بیان میں کہا کہ واقعے کے ذمہ داران، چاہے وہ غفلت یا بدعنوانی کے مرتکب ہوئے ہوں یا ایسی ہی کسی اور چیز کے ذمہ دار ہوں، انہیں فوری سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملک کے وزیراعظم مصطفیٰ مادبولی کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر صحت کے ساتھ جائے حادثہ کا دورہ کریں۔

واضح رہے کہ مصر میں دنیا کا سب سے پرانا اور بڑا ریلوے نظام موجود ہے جہاں اس قسم کے حادثات معمول ہیں، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 2017 میں ایک ہزار 793 ریلوے حادثات ہوئے تھے۔

اس سے قبل رواں سال بحر روم کی بندرگاہ کے حامل شہر اسکندریہ میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں جس میں 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے، 2016 میں قائرہ میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے 51 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ مصر کی تاریخ میں 2002 کا حادثہ سب سے خطرناک تھا، جس میں چلتی ٹرین میں آتشزدگی کے باعث 300 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

فیصلہ کن فتح سے ہتھیار ڈالنے تک

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ طے پانے

یحییٰ سنوار کی جدوجہد کی نئی تفصیلات پہلی بار سامنے آ ئی

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز نشر ہونے والے اپنے پروگرام "شاہد علی العصر”

پاکستان کے بھرپور اور موثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر اپنی فوج کوکم کرنا پڑا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

?️ 30 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق

غزہ جنگ میں صہیونی حکومت کو 38 ارب ڈالر کا بھاری نقصان

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار کالکالیسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کی

یمن تنازع کے پرامن حل کے لئے سعودی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے یمن تنازع کے پر امن حل کے لئے

ایران کے پاریمانی انتخابات میں خواتین امیدواروں کے اعداد و شمار؛ امریکی میگزین کی زبانی

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے

امریکہ نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے