افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین شدید جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین شدید جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️

کابل (سچ خبریں)  افغان فورسز نے اتوار کے روز سڑکوں پر شدید لڑائی لڑی اور طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جبکہ جنگجوؤں نے اپنے ملک گیر حملوں کو بڑھاتے ہوئے بڑے شہروں کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہرات میں سیکڑوں کمانڈر تعینات کردیے گئے جبکہ لشکر گاہ شہر میں حملوں کو روکنے کے لیے مزید فوجی دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے اور افغان فوج کے فضائی حملوں میں درجنوں افراد سڑکوں پر ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں مئی کے آغاز سے لڑائی میں اس وقت اضافہ ہوا جب غیر ملکی افواج نے انخلا شروع کیا جو اب تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

طالبان نے بڑے دیہاتی رقبے اور اہم سرحدی گزرگاہوں پر قبضے کے بعد اب صوبائی دارالحکومتوں پر حملے کرنا شروع کر دیے ہیں، طلوع آفتاب سے قبل رن وے پر 2 راکٹ داغے جانے کے بعد اتوار کے روز افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار سے پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

طالبان نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جنگی طیارے، مذکورہ ایئرپورٹ سے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے تھے۔

ایئرپورٹ کے چیف مسعود پشتون نے بتایا کہ رن وے کی مرمت کے بعد اتوار کی شام پروازیں بحال کردی گئی تھیں۔

طالبان کے شہر پر قبضے کو روکنے، لاجسٹک اور فضائی معاونت برقرار رکھنے کے لیے یہ سہولت انتہائی اہم ہے جو جنوبی افغانستان کے بڑے علاقوں کے لیے فضائی احاطہ بھی فراہم کرتا ہے۔

راکٹ اس وقت گرے جب طالبان صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ سمیت دیگر 2 صوبائی دارالحکومتوں میں داخلے سے محض چند قدم دوری پر تھے۔

ہلمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطااللہ افغان نے کہا کہ ‘شہر کے اندر لڑائی جاری ہے اور ہم نے اسپیشل فورسز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

افغان افواج عسکریت پسندوں کو شہروں سے دور رکھنے کے لیے زیادہ تر فضائی حملوں پر انحصار کر رہی ہیں حالانکہ اس سے گنجان آباد علاقوں میں شہریوں کے نشانہ بننے کا خطرہ ہے۔

2 لاکھ آبادی والے شہر لشکر گاہ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ شہر کے ہر حصے پر بمباری کی گئی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان لڑائی گلیوں میں جاری ہے۔

دوسری جانب لشکر گارہ میں انسانی امدادی تنظیموں کا کہنا تھا کہ ان کے ہسپتالوں میں درجنوں زخمی لائے گئے اور وہ اپنی گنجائش کے 90 فیصد تک بھر گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ہرات شہر کے مضافات میں لڑائی جاری ہے اور رات گئے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے، ہرات کے صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ حملوں میں 100 عسکریت پسند مارے گئے لیکن ان کے اس دعوے کی آزادانہ تصدیق ہونا مشکل ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اندر سے منہدم ہو جائے گا: صیہونی مصنف

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی سیاسی تجزیہ کار اور مصنف، اریہ شابیت نے کہا

غزہ میں شیلدگ خصوصی یونٹ کی بے مثال ہلاکتیں 

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ شیلداگ اسپیشل یونٹ کے اعلیٰ

پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ

?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے

امریکی قانون سازوں کا بائیڈن کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے بارے میں انتباہ

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ریپبلکن قانون سازوں کے ایک گروپ نے اس

سعودی عرب کی چوبیس گھنٹے میں اٹھارہ بار یمن پر بمباری

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن

برطانیہ یوکرین میں جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے؛ وجہ ؟

?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: روسی سفیر آندرے کلین نے الزام لگایا ہے کہ

جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے