?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے حکومت پر قبضے کے بعد سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں بے گناہ بچوں کا قتل عام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کی باغی فوج نے منتخب حکومت پر قبضے کے بعد کشیدگی کے دوران مبینہ طور پر 40 سے زائد بچوں کو بھی ہلاک کردیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کا کہنا تھا کہ میانمار کی صورت حال دگرگوں ہے جہاں 6 سالہ بچہ بھی فوج کی فائرنگ کی زد میں آچکا ہے، مقامی تنظیموں کے مطابق میانمار میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 536 سے زائد ہوچکی ہے۔
دوسری جانب گرفتار رہنما آنگ سان سوچی پر میانمار کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی مقدمہ کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں آنگ سان سوچی اور دیگر 4 رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے مقدمات قائم کیے گئے تھے، جن کے تحت انہیں 14 سال قید کی سزا ہوگی تاہم نئے مقدمات مزید اضافہ ہیں۔
تازہ الزامات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس انتخابات کے دوران کووڈ-19 کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی، غیر قانونی واکی ٹاکی کا استعمال کیا اور ایسی معلومات شائع کیں جو خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بن سکتی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسلح فورسز سڑکوں پر اندھادھند فائرنگ کرتی ہیں اور کئی افراد اپنے گھروں میں ہی نشانہ بن چکے ہیں۔
منڈالے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کا کہنا تھا کہ ان کی 6 سالہ بچی کو پولیس نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ان کے والد کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپہ مار رہی تھی جو مارچ کے بعد واپس گھر آئے تھے۔
مقتول بچی کی بہن کا کہنا تھا کہ پولیس نے دروازے پر لاتیں ماریں اور جب دروازہ کھل گیا تو انہوں نے میرے والد سے گھر میں کسی اور کی موجودگی کے بارے میں بھی پوچھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میرے والد نے نفی میں جواب دیا تو ان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گھر کی تلاشی شروع کردی اور اسی دوران 6 سالہ بچی دوڑ کر اپنے والد کے پاس پہنچی، انہوں نے کہا کہ میری 6 سالہ بہن پر پولیس نے فائر کیا اور وہ دم توڑ گئیں۔
میانمار کے شہر منڈالے میں دیگر واقعات میں 14 سالہ لڑکے کو بھی نشانہ بنایا گیا اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں گھر کے اندر گولی مار دی گئی، دارالحکومت ینگون میں باہر کھیلنے والے 13 سالہ لڑکے کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
بچوں کے حقوق کی تنظیم نے خبردار کیا کہ ان کارروائیوں کے دوران بچوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی نفسیات پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے ملک میں منتخب سیاسی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور دیگر سیاست دانوں سمیت آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات چلائے جارہے ہیں۔
فوج کے اس عمل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے، جس میں اب تک فورسز کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، جس کے باعث سیکڑوں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
امریکیوں کی قوت خرید کم ہو رہی ہے کیونکہ قسطوں کی ادائیگی زیادہ مقبول ہو رہی ہے
?️ 13 مئی 2025پاک صحافت ایک امریکی ہفت روزہ نے رپورٹ کیا ہے کہ معاشی
مئی
ابھی تو شروعات ہے، مزید استعفے آئیں گے۔ فیصل واوڈا
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی
نومبر
تل ابیب کی ریاستی دہشتگردی پیجر جو بم بن گئے
?️ 18 ستمبر 2025تل ابیب کی ریاستی دہشتگردی پیجر جو بم بن گئے لبنان میں
ستمبر
امریکہ کی نائن الیون کے بعد ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع
?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعرات کی شام 11 ستمبر 2001 کے حملوں
ستمبر
یدیعوت احارینوت: اسرائیلی فوج ایک مشکل مرحلے میں داخل ہو رہی ہے
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے 2 سال کی بھیانک
دسمبر
غیر ملکی میڈیا ایران کی جعلی تصویر بنانے کی کوشش کیوں کر رہی ہے؟
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: اکیسویں صدی میں جنگوں اور امن کے فاتحین و مغلوبین کا
دسمبر
اسرائیل کا ایک اور خواب ناکام
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں
جنوری
وائٹ ہاؤس کا عجیب اقدام؛ "شرمناک” میڈیا کی فہرست شائع
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: ایک بے مثال اقدام میں، وائٹ ہاؤس نے مشہور میڈیا
نومبر