بیجنگ (سچ خبریں) چین میں قدرتی گیس ذخائر میں بڑا حادثہ پیش آیاگیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے کئی شہری دب گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا چین کے شہر شیان کے ضلع زانگھوان میں سبزی منڈی میں ہوا جہاں شہری خریداری میں مصروف تھے، رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے کئی شہری دب گئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئیں، ریسکیو ورکرز نے 140 زخمیوں کو ملبے سے نکل کر اسپتال منتقل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتالوں کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے، دوسری جانب شہری انتظامیہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمنی آثار قدیمہ کہاں اسمگل ہوئے ہیں؟
اگست
سیاسی جماعتوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ملی
جون
نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر
اکتوبر
مصنوعی بل صدر مملکت نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق بل واپس بھیج دیا
اپریل
صدارتی انتخابات میں فرانسیسی عوام کی مشارکت میں کمی
اپریل
منظم شیطانی مافیا(13) شام سعودی دہشت گردی کا مرکز
فروری
وزیراعظم کا شمالی وزیرستان کا دورہ
اپریل
اسمبلی میں ہنگامہ کرنے والوں پر پابندی عائد
جون