?️
واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار کے آخری چوبیس گھنٹوں میں جلد بازی کرتے ہوئے کچھ ایسے فیصلے کیئے جن کی وجہ سے امریکا کو شرمسار ہونا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ریسٹورنٹ کے مالک کو ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی پابندیوں کا نشانہ بنادیا، جلدی جلدی میں کھانا پکانے کے تیل کو خام تیل سمجھ کر اقدامات کیے گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال جنوری میں اپنے اقتدار کے آخری چوبیس گھنٹوں میں جلدی میں فیصلے کرتے ہوئے ایک بڑی غلطی کی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے شہر ویرونا کے ایک مقامی ریسٹورنٹ کے مالک کے ساتھ پیش آیا، جس کا نام آلیساندرو بازونی ہے۔انیس جنوری ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار کا آخری پورا دن تھا۔
اس روز ٹرمپ حکومت نے جلدی میں بہت سے فیصلے کیے تھے جن کا خمیازہ دوسرے لوگوں کو بھگتنا پڑا، اس دوران امریکی محکمہ خزانہ نے ایک فیصلہ ایسا کیا جو وینزویلا پر عائد پابندیوں کی وجہ سے وینزویلا سے خام تیل خریدنے کی کوشش کرنے والے اداروں اور افراد کو سزا دینے سے تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ وینزویلا سے خام تیل خریدنے کی کوششوں کے باعث جس شخص اور اس کی کمپنیوں پر پابندیاں لگانا چاہتا تھا اس کا نام بھی آلیساندرو بازونی تھا، مگر ایک جیسے نام کی وجہ سے یہ پابندیاں اس بازونی پر لگا دی گئیں جو اٹلی کے شہر پورٹو ٹوریس میں ایک گرافک ڈیزائننگ کمپنی اور اٹلی کے شہر ویرونا میں ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔
بے قصور بازونی نے ویرونا میں اپنے ریستوراں سے خبر رساں ادارے سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سیدھی سیدھی ایک غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے یہ مسئلہ اب حل کر لیا ہے، اب میں اس میں مزید ملوث نہیں رہنا چاہتا، شکر ہے ان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور چند ہی ماہ میں اس غلطی کی اصلاح بھی کر دی گئی۔
بعد ازاں واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ نے بھی بدھ تیس مارچ کے روز تصدیق کر دی تھی کہ اٹلی میں ایک ریسٹورنٹ اور ایک گرافک ڈیزائننگ کمپنی اور ان کے مالک آلیساندرو بازونی پر لگائی گئی پابندیاں غلط فہمی کا نتیجہ تھیں جن کی اب اصلاح کر دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر
نومبر
ہسپتال میں ادویات اور خوراک کی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے
مارچ
قیدیوں کے معاہدے کے حوالے سے حماس کی جانب سے مثبت جواب
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے
فروری
مزاحمتی محور کے خلاف عربی عبرانی بلاک کا افسانہ کہاں گیا؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے کامیاب آپریشن اور صیہونی حکومت کے دفاعی-سکیورٹی ڈھانچے
اکتوبر
آن لائن سیفٹی سے متعلق ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مشترکہ ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ
?️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پی
اکتوبر
نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کو فلسطینی مجاہدین نے بری طرح شکست دی: حزب اللہ
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے آج جمعہ کو تل
اپریل
سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات
فروری