?️
سچ خبریں:مقبوضہ قدس کے پہاڑی علاقوں میں وسیع آآتشزدگی اور صیہونی حکام کی ناکامی نے 10 ہزار سے زائد صہیونیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا؛ مالی نقصان اربوں میں، حکومتی نااہلی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
مقبوضہ قدس کے پہاڑی علاقوں میں شدید آتشزدگی نے صہیونی حکام کو ہزاروں شہریوں کی ہنگامی نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ آگ بدھ کے روز شروع ہوئی اور اب تک تقریباً 19600 دونم رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے،اسرائیلی فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ تاحال اس آتشزدگی پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔ روزنامہ یدیعوت احرونٹ نے تعمیر نو پر لاکھوں ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا ہے، جب کہ وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نقصان کو 1 ارب شیکل سے زائد قرار دیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کان کے مطابق، 9 سے زائد صہیونی بستیوں کے 10 ہزار سے زیادہ افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔ 150 سے زائد فائر بریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جب کہ فوجی اڈے، ریلوے اسٹیشنز اور مرکزی شاہراہیں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
پولیس نے بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قدس اور اطراف میں انخلاء کی تیاری جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے،چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق، وزیر داخلہ و پولیس کمشنر کی مشترکہ میٹنگ کے بعد پولیس اہلکاروں کو تمام علاقوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صہیونی ریسکیو سروس کے مطابق، آتشزدگی میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں، دریں اثناء، پولیس اور فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے چینل 12 کو بتایا کہ انتظامیہ نے فوج کی ابتدائی وارننگز کو نظر انداز کیا اور آگ بجھانے میں مکمل طور پر ناکام رہی،ان کا کہنا تھا کہیہ ایک ناکامی ہے؛ فائر بریگیڈ نے ہوائی مدد کی درخواستیں مسترد کیں۔
رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ صیہونی وزیر داخلہ ایتامار بن گویر نے آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں رکاوٹ ڈالی، جو اس آتشسوزی کو قابو میں لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے تھے،اسرائیلی حکام نے بین الاقوامی مدد کی درخواست کی ہے،فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل کو مالی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ آگ پر قابو پا سکے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کا قیام
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کو تعینات کرکے نیویارک
مئی
شنزو آبہ کے قتل کی تازہ ترین تفصیلات
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: جاپانی پولیس نے 41 سالہ شخص تیتسویا یاماگامی کی شناخت
جولائی
افغانستان سے آنے والے ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان میں افغان
اگست
پریس کی آزادی کے معاملے پر سپریم کورٹ سماعت جاری رکھے گی
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) رپورٹ کے مطابق عدالت نے صحافیوں کو
اگست
ٹرمپ کے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے
مارچ
عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی
مئی
یمن میں حقیقی اہداف کے ساتھ امریکہ-سعودی مشترکہ فضائی مشق
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: فوجی سرگرمیوں اور مشقوں کا احاطہ کرنے والے ایک امریکی
دسمبر
رائے شماری کے نتائج: اسرائیلیوں کی اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن کے تازہ ترین سروے کے
جون