ایران کے جنگ خاتمے کے لیے 10 نکاتی منصوبے کی تفصیلات

ایران نے جنگ

?️

سچ خبریں:ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے 10 نکاتی منصوبہ پیش کیا جس میں پابندیوں کا خاتمہ، آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور امریکی افواج کے انخلا سمیت اہم مطالبات شامل ہیں۔

ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے گئے 10 نکاتی منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے اس منصوبے میں متعدد بنیادی شرائط پیش کیں جنہیں مذاکرات کی بنیاد قرار دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان شرائط کو مذاکرات کے لیے بنیاد کے طور پر قبول کرتے ہوئے اپنے سابقہ سخت بیانات اور دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے کا اشارہ دیا۔

ایران کے مجوزہ منصوبے کے مطابق:

1۔ پہلی شرط یہ ہے کہ امریکہ اصولی طور پر عدم جارحیت کی ضمانت دینے کا پابند ہوگا۔

2۔  دوسری شرط کے تحت آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو برقرار رکھا جائے گا۔

3۔ تیسری شق میں ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

4۔ 5۔ چوتھی اور پانچویں شق میں ایران پر عائد تمام ابتدائی اور ثانوی امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

6۔ 7۔ چھٹی اور ساتویں شق کے مطابق ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی تمام قراردادوں کو ختم کیا جائے گا۔

8۔ آٹھویں شق میں ایران کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

9۔ نویں شق کے تحت خطے سے امریکی جنگی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

10۔ دسویں اور آخری شق میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ اور فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی شرط رکھی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف پیکج کی مدد کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان برقرار

?️ 24 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف پیکج اور دوست ممالک کی

پی ٹی آئی کا یوم سیاہ پر صوابی میں پاورشو: بیرسٹر گوہر کا ملک کیلئے دانشمندانہ فیصلے کرنے کا مشورہ

?️ 9 فروری 2025صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے: صیہونی

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قابض حکومت کے وزیر

یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت

?️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفے منظور

?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود انتظامی اور پنشن اخراجات 161 ارب روپے تک پہنچ گئے

?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کے سول ایڈمنسٹریشن اور پنشن کی ادائیگیوں

ایران کے خلاف امریکی طبی ناکہ بندی انسانیت کے خلاف جرم:اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سماجی واجتماعی ترقی کمیشن کے سالانہ اجلاس میں

 نیتن یاہو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد نہیں چاہتے 

?️ 20 اکتوبر 2025 نیتن یاہو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد نہیں چاہتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے