🗓️
سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق، کچھ صہیونی باشندے مقبوضی فلسطینِ کی سرحد عبور کر کے لبنان میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس خطرناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
النشرہ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ افراد سرحد عبور کرتے ہوئے لبنان کے علاقے مارون الراس میں پہنچے اور وہاں خیمے لگا لیے ہیں۔
اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس خطرناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لبنانی فوج کو جنوب میں تعینات کرنے کا منصوبہ
یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیلی قابض حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 27 نومبر کو نافذ ہوا تھا، جو عمومی طور پر نافذ العمل ہے۔
اس معاہدے کے تحت لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی امن فورسز (یونیفل) جنوبی لبنان میں تعینات ہوں گی جبکہ اسرائیلی فوج 60 دنوں کے اندر وہاں سے پیچھے ہٹ جائے گی۔
گزشتہ جمعرات، امریکی سینٹکام (مرکز کمان) نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی لبنان سے اپنی پہلی پسپائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی جگہ لبنانی فوج تعینات کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی قابض فوج نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی ساتویں بٹالین نے جنوبی لبنان کے علاقے الخیام میں اپنی ذمہ داری مکمل کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے پاس لبنان میں جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے اور امریکی تعاون کے تحت، لبنانی مسلح افواج کے اہلکار یونیفل کے ساتھ جنوبی لبنان کے علاقے میں تعینات ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
قیام امن کیلئے جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 لگا دی گئی
🗓️ 7 مارچ 2021جنوبی وزیرستان (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن
مارچ
صدر مملکت کا اقلیتوں کے نام پیغام
🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر
اگست
اسرائیل کے ساتھ ہماری بات چیت مسئلہ فلسطین کے خلاف نہیں ہے: آنکارا
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ چاووش اوغلو نے منگل کے
جون
مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم کی تقریر میں خلل ڈالا
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جب زندگی گزارنے کے اخراجات اور
اکتوبر
ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ
فروری
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
🗓️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق
مئی
اپوزیشن نے پولینگ بوتھ پر لگے کیمروں کا الزام کس پر لگایا
🗓️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جہاں ایک طرف سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین
مارچ
ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات فوری طور پر ختم کیے جائیں: اسرائیل
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن
دسمبر