?️
تہران (سچ خبریں) ایران کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدارتی امیدوار آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو دیگر صدارتی امیدواروں پر 17 ملین 8 لاکھ ووٹوں سے سقبت حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے 11 بجے تک آنے والے نتائج کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدارتی امیدوار آیت اللہ سید ابراہیم رئسی کو دیگر صدارتی امیدواروں پر 17 ملین 8 لاکھ ووٹوں کی سقبت حاصل ہے۔جو صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے واضح اکثریت ہے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اب تک 28 ملین 6 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے جس میں سے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اب تک 17 ملین 8 لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ قاضی زادہ ہاشمی نے ایک ملین ووٹ، محسن رضائی نے 3 ملین 3 لاکھ ووٹ اور عبدالناصر ہمتی نے 2 ملین 4 لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں، اس طرح اب تک کے نتائج کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت کے ساتھ اپنے حریفوں سے آگے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدواروں محسن رضائی، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی نے آیت اللہ رئیسی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ موجودہ صدرحسن روحانی نے بھی عدلیہ کے دفتر میں حاضر ہوکر آيت اللہ رئیسی کو تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ ایرانی عوام نے کل ملک کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کی جبکہ امریکا سمیت متعدد ممالک نے ایرانی عوام کو ان انتخابات میں شرکت نہ کرنے کے لیئے اکسایا تھا تاہم ایرانی عوام نے ملکی استحکام اور امن کے لیئے بھرپور تعداد میں انتخابات میں شکر کرکے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو انامید کردیا ۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
?️ 22 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان
جولائی
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ کا فیصلہ کرپائیں گے ؟
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کو فوری
مئی
شباک نے امریکہ میں نیتن یاہو کے بیٹے کے محافظوں کو بڑھایا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع
نومبر
کیا امریکہ اور چین کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ہنگری کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا
جولائی
غزہ میں ناکامی مغربی کنارے پر حملے کا باعث بنی
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: پیر کے روز اپنے اداریے میں ہاریٹز نے مزید کہا کہ
فروری
سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ کھلنا خطے کے لیے فائدہ مند ہے:اقوام متحدہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے
جون
اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے
نومبر
بشام واقعہ میں ملوث عناصر نہیں چاہتے پاک-چین دوستی آگے بڑھے، وزیراعظم
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام
مارچ