?️
نئی دہلی (سچ خبریں) اگرچہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدید قہر مچانا شروع کردیا ہے اور آئے دن ہزاروں افراد اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں لیکن بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت، جہاں کورونا ویکسین کا سب سے بڑا مرکز ہے وہیں اب ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کورونا کیسز میں شدید اضافہ ہورہا ہے اور لگاتار چوتھے دن ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیش نظر بھارت سے ارجنٹائن تک کروڑوں لوگوں کو ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن اور کرفیو کا سامنا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا ویکسین کی عدم دستیابی بھی وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 29 لاکھ 31 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پڑوسی ملک بھارت ایک مرتبہ پھر بری طرح وائرس کی لپیٹ میں ہے جہاں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے کیونکہ ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہاں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔
بھارت میں مذہبی تہوار منانے، سیاسی ریلیوں اور تماشائیوں کے ساتھ میچز کے انعقاد کے نتیجے میں وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مارچ کے اوائل سے اب تک 10 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، مہاراشٹر میں رواں ماہ کے دوران ہفتے اور اتوار کو شہریوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔
بھارت میں لگاتار چوتھے دن ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 794 اموات بھی ہوئی جس کے نتیجے میں اب تک ملک میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 436 ہو گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے ساتھ رابطے کے بارے میں روسی صدر کا اظہار خیال
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا
فروری
بلتستان کے سابق چیف جسٹس کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم
نومبر
تیسرا انتفاضہ واقع ہونے والا ہے: فلسطین لبریشن فرنٹ
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:موجودہ صورت حال کسی بھی وقت تیسرے انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے
مئی
یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 18 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف
مارچ
روسی ہائپر سونک میزائل کی خصوصیات اور مغرب کو پیغام
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے اتکمز جیسے طویل فاصلے والے مغربی میزائلوں
نومبر
قطبی عالمی نظام کی خلقت کا ہونا ضروری : پیوٹن
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایک کثیر قطبی
اکتوبر
جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر ہی نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
نومبر
متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے
مئی